Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگآج سے فاس ٹیگ کا نفاذ،بغیر ٹیگ والی گاڑیوں کو دوگنی فیس...

آج سے فاس ٹیگ کا نفاذ،بغیر ٹیگ والی گاڑیوں کو دوگنی فیس دینی ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: فاس ٹیگ،ایک ایسا نظام ہے،جو کیش لیس ٹول کی ادائیگی کے قابل بنانے کے لئے ریڈیو فریکوینسی آئی ڈینٹیفکیشن
(آر ایف آئی ڈی( ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے،آج اس کا نفاذ ہو گیا ہے۔پری پیڈ ٹیگ،جو گاڑی کے ونڈ اسکرین پر چسپاں ہوتا
ہے اور ٹول پلازہ میں خود کار لین دین کو اہل بناتا ہے۔ ٹول پلازہ میں انتشار انگیز مناظر سے بچنے کے لئے،نیشنل ہائی وے
اتھاریٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے گاڑیوں کی رہنمائی کے لئے ملک بھر کے تمام پلازوں پر مارشل تعینات کئے ہیں۔

وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز (ایم او آر ٹی ایچ) نے این ایچ اے آئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک کی روزانہ مانیٹرنگ
اور اصلاحی کارروائی کے لئے وزارت کو رپورٹ بھیجے۔انہوں نے کہا کہ ’یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ٹول پلازہ کی فاس ٹیگ لین
کی کم سے کم تعداد کو عارضی طور پر ہائبرڈ لین میں تبدیل کیا جائے اور مزید یہ کہ ٹول پلازہ کی کم از کم 75فیصد لین کو
فاس ٹیگ لین کے طور پر کار آمد رکھا جائے۔ایم آر ایچ اے آئی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فاس ٹیگ والی گاڑیوں کی
حوصلہ افزائی کریں۔

وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے مطابق،اگر صرف وہ راستہ فاس ٹیگ لینوں سے گذرتا ہے تو،جن کے پاس فاس ٹیگ
نہیں ہے،ان سے دگنی فیس وصول کی جائے گی۔تاہم،یہاں ایک ہائبرڈ لین ہو گی،جہاں معمول کے مطابق ٹول چارج نہیں کیا جائے
گا۔ابتدائی طور پر یکم دسمبر سے فاس ٹیگ نافذ کیا جانا تھا،لیکن حکومت نے بعد میں گاڑیوں کے مالکان اور ٹول پلازہ حکام کو
ان تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے وقت دینے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

فاس ٹیگ کے نافذ ہونے کے بعد،اتوار کے روز ضلع یادادری بھونگیر کے چوپتال منڈل کے پٹھانی ٹول پلازہ پر تقریبا ایک کلو
میٹر تک ٹریفک جام رہی۔ٹول پلازوں پر کیش کاؤنٹرز بند کر دئے گئے ہیں،اور بغیر فاس ٹیگ کارڈ والی گاڑی استعمال کرنے
والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان میں،زیادہ تر گاڑیاں استعمال کرنے والے ٹول چارجس کی خود کار طریقے سے
ادائیگی کے نجے نطام سے واقف نہیں تھے۔