Thursday, May 9, 2024
Homesliderآج نا نا کرنے والے کل ہاں ہاں بھی کرسکتے ہیں

آج نا نا کرنے والے کل ہاں ہاں بھی کرسکتے ہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ان دنوں بالی ووڈ میں اسٹارکے بیٹے اور بیٹوں کی فلموں میں آمد اور اسکے متعلق خبریں اہم موضوع ہےجس میں بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی بیٹی کا تذکرہ بھی شامل ہے  ۔بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن کی بیٹی نیسا ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔کبھی ان کی کوئی تصویر وائرل ہوتی ہے تو کبھی وہ پارٹی میں جاتے ہوئے دیکھی جاتی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نیسا نے حال ہی میں اپنی 19ویں سالگرہ منائی ہے۔جس کی تصاویر کافی وائرل ہوئیں۔ادھر کاجول اور اجے دیوگن کی بیٹی نیسا کے بارے میں ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں معاملہ کیا ہے۔

ہر روز بالی ووڈ کے اسٹار اداکار اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا کے بارے میں کچھ نیا آتا ہے۔ حال ہی میں جب انہوں نے اپنی 19ویں سالگرہ منائی تو ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ ان تصویروں پر کافی بحث ہوئی۔ اجے دیوگن کی بیٹی نیسا کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔اس حوالے سے اب نیسا کے والد اجے دیوگن نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ضروری نہیں کہ ان کی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرے۔

مزید یہ کہ اجے نے کہا کہ اس نے کبھی بھی اپنے بچوں کو کوئی کام کرنے پر مجبور نہیں کیا۔ اس کے بعد اجے کا ایک اور انٹرویو کافی زیر بحث آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو بالی ووڈ میں کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے لیکن کسی بھی وقت کچھ بھی بدل سکتا ہے اور آج نا نا کرنے والے کل ہاں ہاں بھی کرسکتے ہیں ۔حال ہی میں معروف بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی انشولا کپور نے بھی اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ انشولا کپور جلد ہی لو رنجن کی فلم میں نظر آئیں گی۔