Sunday, May 19, 2024
Homeبین الاقوامیآخر کون ہے،لندن برج پر حملہ کرنے والا عثمان خان

آخر کون ہے،لندن برج پر حملہ کرنے والا عثمان خان

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن: بلیک فرائیڈے حملے میں دو افراد کو ہلاک کرنے والا لندن برج حملہ آور عثمان خان بر طانوی شہری تھا،جو بر طانیہ میں پیدا ہوا تھا۔عثمان خان ایک دہشت گرد مجرم تھا،جو پیرول پر باہر آیا تھا اوروہاں جمع ہوئے طلباء اور سابق قیدیوں پر حملہ کیا تھا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق،عثمان خان نے اپنی نو عمر کا کچھ عرصہ پاکستان میں گزارنے کے بعدخان نے قابلیت نہ ہونے ہر اسکول چھوڑ دیا،جہاں وہ اپنی بیمار  ماں کے ساتھ رہتا تھا۔

اطلا ع کے مطابق،برطانیہ میں واپس آنے کے بعد اس نے انٹر نیٹ پر انتہا پسندی کو فروغ دینا شروع کیا۔اور بہت سارے لوگوں کو نمایاں طور پر راغب کیا۔جنوری 2012 میں،خان نے بر طانیہ کے دہشت گردی ایکٹ 2006کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دہشت گردی سے متعلق تیاریوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

خان ان نو افراد میں شامل تھا،جن پر 2010میں کرسمس کے موقع پر لندن کے اعلیٰ اہداف کو بم سے اڑانے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اس وقت،ان تمام افراد کو القائدہ کے حوصلہ افزا گروپوں کے طور پر بیان کیا گیا تھا،جوممبئی کی طر ح حملہ کرنے کے لئے مختلف مقامات پر   میل بم بھیجنا چاہتے تھے۔

گرفتاری کے وقت،عثمان خان وسطی انگلینڈ کے شہر اسٹوک آن ٹرینٹ میں رہتا تھا۔خان کو عوامی تحفظ کے لئے حراست میں کم سے کم  آٹھ سال کی مدت کے لئے سزا سنائی گئی تھی۔یہ سزا بر طانیہ کے حکام نے عوام کو اس سنگین مجرموں سے بچانے کے لئے تیار کی تھی۔

جس جج نے 2010میں اس کیس کی سماعت کی تھی اور خان و دیگر مجرموں کو2013  میں سزا سنائی تھی،انہوں نے کہا تھا کہ”وہ اپنے مذہبی عقائدکو فروغ دینے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت اور ان کا ارتکاب کر نا چاہتے ہیں۔