Sunday, May 19, 2024
Homesliderآرآرآر کے ساتھ عالیہ بھٹ کی ایک اور فلم کا تصادم

آرآرآر کے ساتھ عالیہ بھٹ کی ایک اور فلم کا تصادم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔سینما گھروں میں فلم بینوں کےلئے زیادہ سے زیادہ نشستیں فراہم کرنے کے بعد بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کی کئی بڑی فلمیں یکے بعد دیگرے ریلیز ہورہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی ایک سوپر اسٹارس کی بڑی فلمیں ایک دوسرے سے ٹکرا رہی ہیں ۔دریں اثنا ء  بے صبری سے  انتظار کی جانے والی آرآرآر فلم کے شائقین کا انتظارختم ہوگیا ہے۔ ایس ایس راجاماولی کی رام چرن ، جونیئر این ٹی آر ، عالیہ بھٹ اور اجے دیوگن اسٹارر فلم 7 جنوری کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

اس ضمن میں رام چرن نے ٹویٹ کیا ، 07.01.2022۔ یہ ہے !!! دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ہندوستان کے سب سے بڑے ایکشن ڈرامے کا مشاہدہ  کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ اس فلم کے اعلان کے بعد عالیہ بھٹ کے پرستاروں کا مایوسی ضرور ہوئی ہوگی کیونکہ اسی دن عالیہ بھٹ کی ایک اور فلم ریلیز ہورہی ہے ۔آرآرآر فلم کا مقابلہ ایک اور عالیہ بھٹ کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سے ہوگا۔ اس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔ دونوں بڑی فلمیں ہیں اور تصادم کا مطلب ہے کہ ان کے کاروبار متاثر ہوں گے۔

یہاں فلم کی ریلیز کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں تھیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم تھیٹر چھوڑ سکتی ہے اور براہ راست او ٹی ٹی پرریلیز ہو سکتی ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ واضح ہے۔ ہم صرف امید کرتے ہیں کہ کوویڈ کی صورتحال خراب نہیں ہوگی اور فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آرآرآر ایک افسانوی کہانی ہے جو 1920 کی دہائی کے واقعات کا احاطہ کرتی ہے  ہے اور یہ دو افسانوی آزادی کے جنگجو کمارام بھیم اور الوری سیتاراما راجوپرمبنی ہے۔ فلم مرکزی کرداروں کو ان کے دہلی میں واقع گھر سے پردہ اٹھاتی ہے ، جس کے بعد وہ ملک کے لیے لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ فلم 350 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنائی گئی ہے اور یہ ہندی ، تامل ، تلگو ، ملیالم اور دیگر سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا میوزک ایم ایم کیروانی نے دیا ہے اور کیمرہ کی ذمہ داری  کے کےسنتھل کمار نے سنبھالی ہے۔