Monday, April 29, 2024
Homesliderآرایس ایس کے اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی موضوع بحث

آرایس ایس کے اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی موضوع بحث

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے رہنماؤں کی دو روزہ اجلاس  کے پہلے دن  تعلیم سے متعلق اہم مسائل اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر بات چیت ہوئی۔ آر ایس ایس کے سینئر لیڈر سریش سونی کے علاوہ نئی دہلی میں منعقدہ اجلاس میں سنگھ پریوار سے وابستہ مختلف تنظیموں کے نمائندے  تعلیم کے میدان میں کام کر رہے افراد نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق  مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان جنہوں نے حکومت کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی ، نے قومی تعلیمی پالیسی2020 اور تعلیمی شعبے سے متعلق اہم امور پر حکومت کی پالیسی سے متعلق معلومات فراہم کی ۔ پردھان نے حکومت کی طرف سے تعلیم کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کی تفصیلات سے بھی  شرکا ء کو واقف کروایا ۔ کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات اور اس سے تعلیمی شعبے پر کتنا اثر پڑا اس کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ اس اجلاس میں آر ایس ایس قائدین نے کئی سوالات پوچھے اور مرکزی وزیر کو حکومت کی تعلیمی پالیسی سے متعلق تجاویز فراہم کیں۔

ذرائع کے مطابق  آر ایس ایس چاہتا ہے کہ اس پالیسی کو تیزی سے نافذ کیا جائے۔ پہلے دن کے اجلاس میں پالیسی سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسرے اور آخری دن  تعلیم سے متعلق خصوصی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس میں سنگھ کی مختلف تنظیموں کے نمائندے ، مرکزی وزراء اور بی جے پی کے کئی رہنما حصہ لیں گے۔ دریں اثنا ، مختلف مسائل پر حکومت کو اپنا نقطہ نظر پہنچانے کے لیے سنگھ مخصوص مسائل سے متعلق ایسی کورابطہ اجلاس  بلاتا رہتا ہے ، جس میں آر ایس ایس کے نمائندے شرکت کرتے ہیں اور مخصوص علاقے میں کام کرتے ہوئے  حکومت کو رائے دیتے ہیں۔