Friday, May 17, 2024
Homesliderآرٹی بسوں میں سفر کرنے سے عوام خوف زدہ ، آرٹی سی...

آرٹی بسوں میں سفر کرنے سے عوام خوف زدہ ، آرٹی سی کی آمدنی میں بھاری گراوٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں چونکہ آئے  دن کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے لہذا بیشتر شہری اپنے خاندانی تقریبات کو ملتوی کررہے ہیں کیونکہ لوگ سفر کرنے میں ہچکچا رہے ہیں حالانکہ سفر کو محفوظ  بنانے کےلئے بسوں میں مسافروں کو سینیٹرس فراہم کئے جارہے  ہیں۔ صرف ان ہی لوگوں کو جو ماسک پہنتے ہیں بس میں داخلے کی اجازت ہے۔ اس کے باوجود سفر کرنے کےلئے  مسافروں کا اعتماد بحال نہیں ہوا ہے ۔

 آر ٹی سی4900 میں سے 4500  بسیں  چلا رہی ہے جبکہ شہر میں پیر سے بسوں کی خدمات کا بھی آغاز ہوگیا ہے ۔ اے پی ایس آر ٹی سی نے تلنگانہ کے لئے بس خدمات چلانے کے لئے تیاری کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو خط لکھا ہے۔ لیکن ریاستی حکومت انتظاراور نگاہ رکھنے والا رویہ اپنارہی ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے سے پہلے آر ٹی سی بسوں میں سفر کا تناسب کم ہوکر 35.37 فیصد پر آ گیا ہے جبکہ وبا سے پہلے مسافرین کا تناسب  74 تا 76 فیصدہوتا تھا ۔

ابتدا میں رجسٹرڈ سفر  کا تناسب صرف 28 فیصد تھا۔ اب اس میں بہتری آئی ہے۔ روزانہ آر ٹی سی کی کمائی گزشتہ روز 12 کروڑ روپے کے مقابلے میں 3.50 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ وزیر برائے ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے کہا کہ لوگ سفر کرنے پر راضی نہیں ہیں۔ یہی رجحان اگلے دو مہینوں تک جاری رہے گا۔ حیدرآباد اور دیگر دور دراز مقامات پر بسیں چلائی نہیں جارہی ہیں۔ مسافرین کے تناسب میں کمی کی ایک وجہ یہ ہے۔ موجودہ موسم شادیوں جیسے مختلف تقاریب  کا وقت ہے اور یہ آر ٹی سی کےلئے آمدنی کا موسم ہے لیکن لوگ شادی اور دیگر تقاریب کو ملتوی کررہے ہیں اور اگر کوئی تقریب ہوبھی رہی ہے تو وہ صرف چند افراد کے ساتھ  محدود دائرے  میں منعقد ہورہی ہے کیونکہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہونے سےخائف  ہیں۔