Tuesday, May 21, 2024
Homesliderآرین خان کی کیا آج گھر واپسی ہوگی

آرین خان کی کیا آج گھر واپسی ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آرین خان کو گزشتہ روزضمانت ملی لیکن ان کی ہنوز گھر واپسی نہیں ہوئی ہے ۔ اسٹار کڈ اب تقریباً ایک ماہ سے گھر سے دور ہیں۔ آرین خان کو 2 اکتوبر 2021 کو این سی بی کےعہدیداروں نے ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز پر منشیات کے ساتھ پکڑا تھا۔ بعد میں انہیں 18 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

 آرین خان 8 اکتوبر سے آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔ شاہ رخ خان گوری خان اور آرین کی قانونی ٹیم آریان کو ضمانت پر جیل سے نکالنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ تاہم اب تک قسمت ان کے ساتھ نہیں رہی اور ایسا لگتا ہے کہ آج پھر ضمانت کی کارروائی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ آرین خان کی درخواست ضمانت کی سماعت آج دوبارہ ہوگی۔ سماعت 3 بجے کے بعد شروع ہوگی۔ امکان ہے کہ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل، انل سنگھ آج اپنے دلائل پیش کریں گے۔ اس میں کچھ وقت لگنے کا امکان ہے کیونکہ وہ اپنے دوستوں ارباز اور منمون کے ساتھ آرین کو ضمانت دینے کے خلاف بحث کریں گے۔

سننے والے دلائل ان تینوں کے ہوں گے اور اس میں کافی وقت لگے گا اور جب تک وہ اپنے دلائل پیش کر چکے ہوں گے، عدالت کا وقت ختم ہو چکا ہو گا۔ لہٰذایہ ہو سکتا ہے کہ جج اپنا فیصلہ کل یا بعد کی تاریخ تک ملتوی کر دیں۔ اگلے ہفتے جیسا کہ سب جانتے ہیں دیوالی کا تہوار قریب آ گیااور اس کے فوراً بعد تعطیلات شروع ہو جاتی ہیں اور اسی لیے آج آرین خان کے لیے ضمانت حاصل کرنا بہت اہم ہے۔ تاہم خصوصی معاملات میں عدالت چھٹی کے دن بھی فیصلہ سننے یا سنانے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ یہ  شاہ رخ  ، گوری اور ان کے خیر خواہوں کے لیے تشویشناک ہے۔ گزشتہ چند ہفتے واقعی ان کے لیے بہت مشکل ترین رہے ہیں۔ آرین کے ضمانت پر باہر ہونے کے بعد ہی وہ راحت کی سانس لے سکیں گے۔ دیکھتے ہیں آج ان کی ضمانت ہوتی ہے یا نہیں۔