Sunday, May 19, 2024
Homesliderآرین خان گزشتہ 4 سال سے منشیات کا عادی

آرین خان گزشتہ 4 سال سے منشیات کا عادی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے سوپر اسٹارشاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان منشیات مقدمہ  میں نئی تفصیلات  سامنے آرہی ہیں۔ آرین خان منشیات مقدمہ اتوار سے تمام سوشل میڈیا اور قومی میڈیا  پر بڑی خبر ہے۔ انہیں اتوار کو ممبئی میں ایک کروز پارٹی پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ این سی بی حکام نے انہیں عدالت میں پیش کیا اور پھر انہیں  ایک روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا،تاہم  تازہ رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹار کڈ آرین  خان طویل عرصے سے منشیات کا استعمال کر رہا تھا اور اپنے برطانیہ اور دبئی قیام کے دوران بھی منشیات  استعمال کررہا تھا۔

انڈیا ٹوڈے نے مزید دعووں کی رپورٹ دی ہے کہ دوران تفتیش آرین بے چین  ہوکر روپڑا۔ پوچھ گچھ کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ آرین خان  تقریباً چار سال سے منشیات کا استعمال کر رہا تھا۔ جب وہ برطانیہ ، دبئی اور دیگر ممالک میں تھا تو وہ منشیات کا استعمال کرتا تھا۔ ابھی تک اس کی رہائی کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہے۔ مبینہ طور پر وہ ایک روزہ ریمانڈ پر تھا لیکن اب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ حراست میں11 اکٹوبر تک  توسیع  ہو سکتی ہے۔ اس معاملے میں آرین کے علاوہ مزید سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔

 انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقدمہ میں نارکوٹکس بیورو نے اسے اپنے والد شاہ رخ خان سے ٹیلی فون پر تقریبا دو منٹ تک بات کرنے  کی سہولت دی ۔ یاد رہے کہ این سی بی حکام نے ہفتے کی رات ممبئی سمندر پر ایک لگژری کروز پر ایک ریو پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے چھاپہ مارا تھا ۔ چھاپے کے دوران 13 گرام کوکین ، پانچ گرام ایم ڈی ، 21 گرام چرس اور 22 گولیاں ایکسٹسی اور 1.33 لاکھ روپے ضبط کیے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں منمون دھمیچا ، ارباز مرچنٹ ، اسمیت سنگھ ، موہک جسوال ، گومیت چوپڑا ، نوپور سریکا اور وکرانت چھوکر شامل ہیں۔