Friday, May 17, 2024
Homesliderآر ٹی سی بسوں کی مکمل خدمات کےلئے حکومت کی اجازت کا...

آر ٹی سی بسوں کی مکمل خدمات کےلئے حکومت کی اجازت کا انتظار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ذریعہ شہر میں بسوں کی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے حکومت کے فیصلے کے منتظر ہے جیسا کہ  کارپوریشن اپنی بسوں کو خدمات کے لئے مکمل تیار رکھے ہوئے ہے۔حیدرآباد میٹرو ریل  اپنی خدمات دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ آر ٹی سی حکام بسوں کی خدمات کے لئے بھی اجارت کی توقع کر رہے ہیں اور ان کے مطابق وہ اپنی بسوں کی صفائی اور دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

آر ٹی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (گریٹر حیدرآباد زون) وی وینکٹیشورلو نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے خدمات دوبارہ شروع کرنے کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے  کہ چلنے والی بسوں کی تعداد اور ان میں مسافروں کے سفر  کی  گنجائش کی تعداد کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

ہم روزانہ 15 منٹ تک بس انجن کو چلاتے ہیں۔ ٹائروں کے دباؤ سے بچنے کے لئے ہم بسوں کے نیچے جیک اور وہیل ڈسک لگا رہے ہیں۔ مائلیج کے حساب سے تیل تبدیل کیا جاتا ہے لیکن چونکہ بسیں طویل عرصے سے چلتی نہیں ہیں لہذا تیل کی تبدیلی نہیں ہوگی۔

صرف گریٹر حیدرآباد زون سے ہی آر ٹی سی لاک ڈاؤن سے پہلے اپنے 2800 بسوں کی ٹیم کے ذریعہ روزانہ ساڑھے تین کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کرتا تھا۔ سٹی بسوں کے علاوہ انٹر اسٹیٹ بسیں بھی گذشتہ پانچ ماہ سے ڈپووں تک محدود ہیں جس سے شعبہ کو روزآنہ کروڑہا روپیہ کا نقصان برداست کرنا پڑرہا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ بین ریاستی خدمات کی بحالی سے بھی جلد ہی اس کی منظوری مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام خدمات ،مسافروں کی حفاظت کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق رہنما اصولوں پرسختی سے غور اور عمل کیا جائے گا۔یار دہے کہ ابھی تک آر ٹی سی ریاست بھر میں قریب 3700 بسیں چلارہی ہے۔ ان بسوں میں سوپر لگژری ، ڈیلکس ، ایکسپریس اور پیلے ولیوگ شامل ہیں ، جن میں سے بیشتر حیدرآباد سے مختلف اضلاع کےلئے چل رہی  ہیں۔