Sunday, May 19, 2024
Homesliderآسٹریلیائی کھلاڑیوں کےلئے فی الحال چارٹرفلائٹ نہیں

آسٹریلیائی کھلاڑیوں کےلئے فی الحال چارٹرفلائٹ نہیں

- Advertisement -
- Advertisement -

ملبورن ۔ چیف نک ہاکلی نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا فی الحال کوئی چارٹر فلائٹ کا انتظام کرنے کا منصوبہ  نہیں ہے کہ وہ آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد کوویڈ 19 سے تباہ کن حد تک متاثرہ  ہندوستان سے اپنے کھلاڑیوں کو وطن واپس لے آئے۔ ہاکلی نے اصرار کیا کہ آسٹریلیائی کھلاڑی آئی پی ایل کے بایو بلبل میں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہے ہیں لیکن ان کا یہ بیان کے کے آر کے دو کھلاڑیوں کے خوفناک وائرس متاثر ہونے کے واقعہ سے قبل آیاہے۔ہاکلی کے بیان کے بعد کے کے آر کے دو کھلاڑی کورونا سے متاثر بھی ہوئے اور گزشتہ روز کے کے آر اور بنگلور کے درمیان ہونے والا مقابلہ بھی ملتوی ہوا۔

یاد رہے کہ  ممبئی انڈینز کے بیٹسمین کرس لن نے حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی تھی کہ وہ 30 مئی کو ٹورنمنٹ کے اختتام کے بعد آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی وطن واپسی  کے لئے چارٹر پرواز کا بندوبست کریں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ہم آسٹریلیائی کرکٹرز اسوسی ایشن ، کھلاڑیوں اور بی سی سی آئی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور قریب سے حالات کے پیش نظر بات چیت کر رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سب کچھ ٹھیک ہو ۔انہوں نے مزید کہا ہےکہ ہم وہاں موجود کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور وہ عموما اچھے ماحول میں ہوتے ہیں۔ بی سی سی آئی نے بائیو سیفٹ کے ارد گرد جو کام کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کررہے ہیں ، اور جن کے ساتھ ہم نے بات کی ہے وہ عام طور پر اپنے کھیل کے معاہدوں کو پورا کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیائی باس نے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس بارے میں فوری طورپر فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے ان حالات کو دیکھتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ سمجھتے صورت حال کو سمجھتے  ہیں اور محفوظ طریقے سے گھر پہنچنے کو یقینی بنانے میں کھلاڑیوں کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹورنمنٹ جب تک  30 مئی تک ختم نہیں ہوجاتا ہے تب تک  صورتحال پر نگاہ رکھیں گے اور جب ہم ٹورنامنٹ کے اختتام کے قریب پہنچتے ہیں تو ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہوگی کہ صورتحال کیسی ہے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔