Thursday, May 16, 2024
Homesliderآسٹریلیا کی نظر میں چین دینا کےلئے سب سے بڑی سیکورٹی تشویش

آسٹریلیا کی نظر میں چین دینا کےلئے سب سے بڑی سیکورٹی تشویش

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس نے جمعرات کو کہا کہ چین آسٹریلیا کی سب سے بڑی سیکورٹی تشویش ہے کیونکہ وہ دنیا کو ایسی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے جس طرح پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔مارلس جو چار روزہ دورے پر نئی دہلی میں ہیں انہوں  نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو بھی اسی طرح کے سیکورٹی خدشات ہیں اور آسٹریلیا مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ پر نئی دہلی کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم نے چین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کے خطے پر اثرات ہو سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مارلس آسٹریلیا کے وزیر دفاع بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی دہلی اور کینبرا اپنے دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں، کیونکہ ان کا ملک دنیا کے نقطہ نظر میں ہندوستان کو مرکز میں دیکھتا ہے۔
آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین نہ صرف آسٹریلیا بلکہ ہندوستان کے لیے بھی اس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے لیے بلکہ ہندوستان کے لیے بھی سب سے بڑی سلامتی کا مسئلہ ہے۔دو سال قبل مشرقی لداخ کی وادی گالوان میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان تنازعہ کے تناظر میں آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک اس واقعہ پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہاچین ہمارے ارد گرد ایسی دنیا بنانے کی کوشش کر رہا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔گزشتہ چند سالوں میں ہم نے خاص طور پر اس سلسلے میں چین کے زیادہ جارحانہ رویے کو محسوس کیاہے۔چین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی اور سیکورٹی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس کے مضمرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا میں امن برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔یوکرین کے بحران پر آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یوکرین میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے عالمی خوراک کی فراہمی پر پڑنے والے اثرات کی نگرانی کر رہے ہیں جو کہ واقعی تشویشناک ہے۔ہندوستان، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان پر مشتمل کواڈ گروپ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ سیکورٹی اتحاد نہیں ہے کیونکہ اس کی دفاعی جہتیں نہیں ہیں۔