Thursday, May 16, 2024
Homesliderآسٹریلیا کے کامیاب پاکستان کے دورہ کے بعد نئی امید

آسٹریلیا کے کامیاب پاکستان کے دورہ کے بعد نئی امید

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک ماہ طویل ٹسٹ اور محدود اوورز کی سیریز کی شاندار کامیابی کے بعد کئی کرکٹرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا یہ مناسب وقت ہے۔پاکستان ایک دہائی سے زائد عرصے سے کرکٹ کے بیابان میں تھا اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، آسٹریلیا نے حال ہی میں تقریباً 24 سال بعدپاکستان کا پہلا دورہ مکمل کیا ہے۔

آسٹریلیا کا پاکستان کا ایک ماہ طویل دورہ لاہور میں مہمان کپتان ایرون فنچ کی قیمتی نصف سنچری اسکور کرنے کی بدولت واحد ٹی 20 جیتنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ سیریز کے دوران اعزازات کا اشتراک کیا گیا، پیٹ کمنز کی زیرقیادت آسٹریلیائی ٹسٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-0 سے جیتی اور محدود اوورز کے کپتان فنچ نے ٹی 20 میچ جیت لیا، جبکہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ونڈے سیریز 2-1 سے جیتی۔

پاکستان کے سابق عظیم آل راؤنڈر شاہد آفریدی ان سابق کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل تھے جو اپنے ملک میں مزید کرکٹ ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں۔آفریدی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں 24 سال بعد پاکستان آنے پر آسٹریلیا کے پورے اسکواڈ اور ایم جی ایم ٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ دوسری ٹیمیں ان کے نقش قدم پر چلیں گی اور پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ہماری سیکیورٹی فورسز کا شکریہ اور تمام شائقین کا شکریہ۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد نے ٹویٹ کیا کھلاڑیوں کی جانب سے بہترین کاوش۔ کرکٹ آسٹریلیا کا بھی شکریہ ۔پاکستان کے سابق بولر شعیب اختر نے ٹویٹ کیا خوشی ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ پوری سیریز ہموار رہی۔ دونوں ٹیموں کی طرف سے کچھ واقعی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔کرکٹ آسٹریلیا کا  ایک بار پھر پاکستان کے مکمل دورے اور کچھ بہترین کرکٹ کے لیے شکریہ۔ بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کا بھی شکریہ

آسٹریلیائی  سابق آل راؤنڈر شین واٹسن جنہوں نے اپنے کیریئر میں پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو مختلف ٹیموں میں حصہ لیا انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تعریف کی اور وہ برصغیر کے ملک میں مزید کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔واٹسن نے آئی سی سی کو بتایا کہ میں خوش ہوں کہ آسٹریلیائی  ٹیم کے لیے سب کچھ اچھی طرح سے کام کررہا ہے کہ وہ وہاں جا سکے اور پھر وہ کرکٹ کا معیار بھی کھیل سکے جو انہوں نے کیا۔ واٹسن نے آئی سی سی سے کہا کہ یہ عالمی کرکٹ کے لیے بہت بڑی بات ہے اور مجھے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر بہت فخر ہے کہ وہ وہاں گئے اور جس طرح سے کھیلے اسی طرح کھیلے۔