Sunday, May 19, 2024
Homesliderآسٹریلین اوپن 2021 بھی تاخیر سے شروع ہوگا

آسٹریلین اوپن 2021 بھی تاخیر سے شروع ہوگا

- Advertisement -
- Advertisement -

ملبورن ۔کورونا بحران کی وجہ سے ٹینس دنیا میں 2020 سیزن بری طرح متاثر رہا اورجنوری کے بعد 3گرانڈ سلام ٹورنمنٹس  بری طرح متاثر ہوئے جس  میں ومبلڈن تو منعقد ہی نہیں ہوا اور امید کی جارہی  تھی کہ 2021 کا سیزن کورونا وبا سے محفوظ رہے گا لیکن 2021سیز ن کا پہلا گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن بھی تاخیر سے شروع ہوگا ۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلین  اوپن ٹینس تین ہفتہ  تاخیر سے یعنی 8 فروری کو شروع ہوگا۔ ریاستی حکام کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد کھلاڑیوں کو قرنطینہ کے دوران ٹریننگ دینے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔

آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق 2021 کے پہلے گرانڈ سلام ایونٹ کی شروعات کی تاریخ کا اعلان ٹورنمنٹ کے ڈائریکٹر کریگ ٹیلی نے کیا اور اگراس کی تصدیق ہوجاتی ہے تویہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے  والے تین دیگر بڑے ٹورنمنٹ میں شامل ہوگا۔ ٹینس آسٹریلیا نے میلبورن میں وکٹوریہ کے ریاستی حکام کے ساتھ لمبی بات چیت کی ہے جہاں اکتوبر میں ہی ایک ماہ کا طویل لاک ڈاؤن سے سامنے آیا، جس کے بعد کورونا کی دوسری لہر آئی۔ ٹیلی نے ایک مکتوب میں کھلاڑیوں کو مطلع کرتے  ہوئے کہا گیا کہ اس میں کچھ وقت لگا ہے لیکن بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم 8 فروری کو آسٹریلین اوپن کے انعقاد کے قابل ہونے جا رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کو 15 جنوری سے دو ہفتوں کے لئے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا ، لیکن وکٹورین حکومت نے ایونٹ کے شرکاء کے لئے خصوصی شرائط پر اتفاق کیا ہے ۔ اس بات پر اتفاق کیا کہ انہیں گرانڈ سلام کے لئے تیاری کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔ ٹیلی نے لکھا منصوبے کے تحت کھلاڑی جو وائرس سے محفوظ ہوں گے وہ تنہائی میں رہتے ہوئے ٹریننگ کرسکیں گے۔ ٹینس آسٹریلیا نے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ منصوبے ابھی بھی ریاستی حکومت سے منظوری کے منتظر ہیں۔ 8 فروری کو شروع ہونے ٹورنمنٹ سے قبل  وارم اپ ٹورنامنٹ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا لیکن اس کا مطلب ممکن ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے اے ٹی پی کپ کے مردوں کی ٹیم ایونٹ کو ختم کرنا پڑے گا ۔