Wednesday, May 15, 2024
Homesliderآفریدی کورونا وائرس سے متاثر

آفریدی کورونا وائرس سے متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اورکپتان شاہد آفریدی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔آفریدی نے خود ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعرات سے ان کی صحت خراب تھی ، جس کے بعد ان کا ٹسٹ کروایا گیا ، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔آفریدی نے کہا کہ میں جمعرات سے بیمار تھا۔ میرا جسم بہت تکلیف میں تھا اور بدقسمتی سے میرا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے ۔ مجھے جلد صحت یاب ہونے کے لئے دعاؤں کی ضرورت ہے ۔آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک سے لوگوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کے دورے پر تھے جہاں ان کی ایک بچے کو جوتے پہناتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی اور لوگوں نے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔40 سالہ شاہد آفریدی نے27 ٹسٹ، 398 ونڈے اور99 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10ہزار سے زائد رنز اور541 وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی2018 میں ہر طرزکی بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکی تاہم وہ پاکستان سوپر لیگ میں اب بھی مختلف فرنچائز کی نمائندگی کررہے ہیں۔