Thursday, May 2, 2024
Homesliderآلودگی کو کم کرنے کے لیے دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ...

آلودگی کو کم کرنے کے لیے دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنےپر غور

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ دہلی حکومت نے پیر کو سپر یم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ وہ آلودگی کو کم کرنے کے لیے قومی دارالحکومت دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کےلیے تیار ہے ۔دہلی حکومت کے 26 صفحات پر مشتمل حلف نامے میں آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں اور کہا ہے کہ آلودگی کو کم کرنے کےلئے دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کےلئے تیار ہے ۔

سپریم کورٹ کے 13 نومبر کے حکم کے بعدحکومت دہلی نے اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی ہیں جن میں ایک ہفتے کےلیے تمام اسکولوں کو بند کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ حکومت نے ہواکوصاف کرنے کے لیے کناٹ پلیس کے علاقے میں جدید پلانٹ کی تنصیب اور عوام کو ماحولیات کے تحفظ کےلیے بیدارکرنے کے لیے بھی معلومات دی ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ  بھی  اہم ہے کہ ہفتہ کوسپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سرپرستی  میں ڈویژن بنچ نے آلودگی کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیاتھا۔ عدالت نے ایسے اقدامات کرنے کی ہدایت  دی تھی  کہ اگلے دو تین دنوں میں آلودگی کم ہو جائے ۔

دہلی حکومت نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر اٹھائے گئے فوری اقدامات سے آلودگی میں کمی آئی ہے اور یہ توقع ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں اس میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں 74 فیصد آلودگی صنعتی مراکز، گاڑیوں کے دھویں اوردھول کی وجہ سے ہے ۔عدالت نے یہ حکم طالب علم آدتیہ دوبے نامی طالب علم کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے دیا جس میں انہوں نے دہلی کی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔