Friday, May 17, 2024
Homesliderآمدنی کےلئے ٹی ایس آر ٹی سی کا فیول سنٹرز کے قیام...

آمدنی کےلئے ٹی ایس آر ٹی سی کا فیول سنٹرز کے قیام پر توجہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) اپنی مالی حیثیت کو بہتر بنانے کےلئے فیول سنٹرز کے قیام پر توجہ اور ریاست بھر میں اپنی خالی جگہوں پر بڑے منصوبے بنانے کے لئے تجارتی آمدنی پر نگاہ مرکوز کرلی ہے تاکہ لاک ڈاؤن سے بسوں پر پابندی اور اس سے ہونے والے نقصانات کی پابجائی کی جاسکے ۔تفصیلات کے مطابق آر ٹی سی نے باہمی اتفاق رائے سے متعلق شرائط و ضوابط پر فیول سنٹرز کے قیام کےلئے ایچ پی سی ایل اور آئی او سی ایل کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں آر ٹی سی نے 92 فیول آؤٹ لیٹس بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو کھلے عام ٹینڈروں کے ذریعہ مقرر کردہ خدمات فراہم کرنے والے گریٹر حیدرآباد ، حیدرآباد اور کریم نگر زون میں چلائے جائیں گے۔ پہلے ہی جنگاؤن ، بیرکور اور بیچکنڈا میں فیول سنٹرز قائم کئے  جاچکے ہیں اور اس طرح کی مزید سنٹرز کو چلانے کے لئے ٹی ایس آر ٹی سی تیاری کررہی  ہے۔ 92 فیول آؤٹ لیٹس میں سے 45 کریم نگر زون ، 41 حیدرآباد زون میں اور 6 عظیم تر حیدرآباد زون میں قائم کئے جائیں گے۔

ٹی ایس آر ٹی سی عہدیداروں کے مطابق کارپوریشن لائسنس فیس اور ڈیلر مارجن کی طرف ہر پٹرول آؤٹ لیٹ سے ڈھائی لاکھ سے تین لاکھ روپے ماہانہ منافع حاصل کرے گی۔ فیول آؤٹ لیٹ کے کام کے لئے کارپوریشن نے تین زونس کے لئے کھلے ٹینڈرز کے ذریعے زون وائس سروس فراہم کرنے والے کو مقرر کیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ جب ایک مرتبہ 92 فیول آؤٹ لیٹس کھل جاتے ہیں  تو ہمیں ماہانہ تقریبا  27 کروڑ روپے کے منافع حاصل ہونے لگے گا جس سے شعبہ کی  معاشی حالت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ ایک عہدیدار نے کہاہے کہ 39 فیول سنٹرز کے لئے مطلوبہ این او سی حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت میں مختلف مراحل پر زیر التوا ہیں اور ایک مرتبہ جب یہ آؤٹ لیٹ خود آر ٹی سی شروع کردیتے ہیں تو مہینہ کی جملہ متوقع آمدنی 83.58 لاکھ روپے ہوجائے گی۔

ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ ہنوماکنڈہ ، محبوب آباد ، جنگاون ، بیچکونڈا ، برکور اور آصف آباد میں فیول سنٹرز لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے آر ٹی سی ملازمین کی مدد سے چلائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پارسل ، کورئیر اور کارگو خدمات روزانہ 10 لاکھ روپے کی آمدنی فراہم کررہے ہیں ۔ کچھ ہفتے قبل آر ٹی سی نے ان خدمات کے ذریعہ 7 لاکھ روپے روزانہ کی آمدنی کی تھی جس سے ماہانہ آمدنی 2 کروڑ روپے سے زیادہ ہوجاتی ہے۔