Thursday, May 9, 2024
Homesliderآنے والے دنوں میں بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس کا سخت امتحان

آنے والے دنوں میں بالی ووڈ کے بڑے اسٹارس کا سخت امتحان

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ کافی عرصے سے ہندی سنیما مشکل میں دکھائی دے رہا ہے کیونکہ بالی ووڈ کی بڑی فلمیں جیسے سمراٹ پرتھویراج، شمشیرا، لال سنگھ چڈھا اوررکشا بندھن ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے بعد بالی ووڈ بحران میں ہے ۔ ان حالات میں اب امیتابھ بچن، سلمان خان، سیف علی خان، ہریتک روشن، اجے دیوگن، ورون دھون، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور کریتی سینن جیسے ناموں والی فلموں کا ایک سلسلہ آنے والے مہینوں میں ریلیز کےلیے قطار میں کھڑا ہے۔

تاہم پروڈیوسروں  کےلئے ملین ڈالر کا سوال یہ ہے: کیا یہ فلمیں بالی ووڈ کے لیے اچھے دن کی واپسی کو یقینی بنائیں گی؟پہلی بڑی فلم، جو اسکرینوں پر آنے والی ہے، آیان مکھرجی کی تریی براہمسترا: پارٹ ون – شیوا’ ہے جس میں امیتابھ بچن اور ناگارجن کے ساتھ نئے جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے کام کیا ہے۔ فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔براہمستراتین حصوں پر مشتمل فلم ہے اور ہندوستان کی پہلی کائنات کی اصل  کا آغاز پر مبنی فلم  ہے۔ یہ فلم  ہندوستانی افسانوں  والے تصورات اور کہانیوں سے متاثر ہے لیکن جدید دنیا میں قائم ہے۔

اگلی فلم  ریتک روشن اور سیف علی خان کی اداکاری والی فلم وکرم ویدھا ہے، جو ایک ایکشن تھرلر ہے، جو ایک تامل ہٹ فلم کا ریمیک ہے جس کی ہدایت کاری پشکر اور گایتری نے کی ہے، جو ہندی ریمیک کی ہدایت کاری بھی کررہے ہیں۔ 30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم ایک سخت پولیس افسر کی کہانی بیان کرتی ہے جو ایک خطرناک گینگسٹر کا سراغ لگانے کے لیے نکلتا ہے۔ اس میں رادھیکا آپٹے بھی نمایاں کردار میں ہیں۔

اس کے بعد 7 اکتوبر کو امیتابھ بچن، رشمیکا مندنا اور نینا گپتا کی فلم گڈ بائی ریلیز کے لیے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کو خاندان، زندگی اور رشتوں کے بارے میں دل کو گرما دینے والی کہانی قراردیا گیا ہے۔بچن پانڈے، سمراٹ پرتھویراج اوررکشا بندھن جیسی تین ناکام  فلمیں دینے کے بعدبالی ووڈ اسٹار اکشے کمار ایک بار پھر بڑے پردے پر رام سیتو کے ساتھ آتے نظر آئیں گے، جو اجے دیوگن کے ساتھ جلوہ گرہوں گے۔ باکس آفس پر اجے دیو گن کی فلم  تھینک گاڈ کے ساتھ یہ  دونوں فلمیں 24 اکتوبرکو دیوالی پرریلیز کے لیے تیار کر لی گئی ہیں۔

رام سیتو ایک ایکشن ایڈونچر ڈرامہ ہے جو ہندوستانی ثقافتی اور تاریخی ورثے سے جڑی کہانی بیان کرتا ہے۔ تھینک گاڈ، جس میں سدھارتھ ملہوترا اور راکول پریت سنگھ بھی ہیں، ایک سدھارتھ کی بے وقت موت  پر مبنی فلم ہے۔مبینہ طور پر اجے فلم میں موت کے دیوتا  یمراج کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کا مزاحیہ پلاٹ اجے اور سدھارتھ کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے چلایا جائے گا۔

بالی ووڈ کے ستارے اجے دیوگن اورتبو 2015 کی فلم دریشیام کے بعد دریشیام 2 کے ساتھ نظر آئیں گے  جو اسی نام سے موہن لال اسٹارر فلم کا ریمیک ہے۔ اداکار اکشے کھنہ بھی ہٹ تھرلر کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم بھیڑیا 25 نومبرکو اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہے۔ ہارر کامیڈی فلم کو امر کوشک نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے نیرین بھٹ نے لکھا ہے۔سال 2022  میں سوپر اسٹار سلمان خان کی کبھی عید کبھی دیوالی ہوگی، جو ایک فیملی ڈرامہ ہے۔ یہ فلم جس میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش، شہناز گل اور راگھو جوئیل کے علاوہ بہت سے دوسرے اداکار بھی ہیں، 30 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔