Thursday, May 16, 2024
Homesliderآن لائن کلاسز بھی جاری رہیں گی

آن لائن کلاسز بھی جاری رہیں گی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:تلنگانہ کی  ریاستی حکومت نے 24 فروری  سے کلاس 6 سے 8 تک کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلہ کیا ہے لیکن اس  کے ساتھ دوردرشن ، ٹی ایسٹ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیجیٹل کلاسز جاری رہیں گی۔ آن لائن اور آف لائن دونوں پلیٹ فارم کے ذریعہ طلبہ کو  کلاسز کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

ہیڈ ماسٹروں سے کہا گیا ہے  کہ وہ والدین اور سرپرستوں سے تحریری رضامندی کا مکتوب  حاصل کرنے کے بعد طلباء کو جماعت میں داخلہ کی  اجازت دیں ، جیسا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے طلباء کو جسمانی کلاسوں میں داخلے کے لئے لازمی حکم دیا گیا ہے۔ ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کلاس روم کے سائز کے مطابق طلبہ کو بیٹھنے کا منصوبہ تیار کریں تاکہ  طلباء کے مابین کم از کم چھ فٹ کی جسمانی دوری کو یقینی بنایا جاسکے اور ہر کلاس روم میں 20 سے زیادہ طلباء کو نہ بٹھائیں۔

محکمہ تعلیم کے بموجب والدین کی رضامندی سے گھر سے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کو اس کی اجازت ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر کی سربراہی میں ضلعی سطح کی ایجوکیشن مانیٹرنگ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسکولوں میں موجود طاقت ، حاضری ، اور رہائش کی بنیاد پر شفٹ سسٹم کی سہولت کے بارے میں فیصلہ کریں۔ کمیٹی سے کہا گیا کہ وہ 6 اور اس سے اوپر کی کلاسوں کو دوبارہ کھولنے کے انتظامات کی نگرانی کریں اور کوویڈ 19 سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں۔

تمام طلباء اور عملہ کو  ماسک پہننا لازمی ہے اور نزلہ ، کھانسی اور بخار میں مبتلا طلبا کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسکولوں میں جانے والے طلبا کو مڈ ڈے کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔طلبہ کو اسکول میں داخلے کی اجاز ت ملنے کے باجود سینکڑوں  گھرانے ایسے ہیں انہیں ابھی بھی اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے میں ہچکچاہٹ کا سامنا ہے۔