Friday, May 10, 2024
Homesliderآپ نے کھیل کو تبدیل کیا ،متھالی کی سبکدوشی پر تاپسی پنو...

آپ نے کھیل کو تبدیل کیا ،متھالی کی سبکدوشی پر تاپسی پنو کی تعریف

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ جیسے ہی ہندوستان کی تجربہ کار بیٹر اور سابق کپتان  متھالی راج نے کرکٹ سے سبکدوشی  کا اعلان کیا، اداکارہ تاپسی پنو، جو آنے والی فلم  شاباش مٹھو میں معروف کرکٹر متھالی  کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں،انہوں  نے ایک دل کو چھولینے والا نوٹ لکھا ہے۔ تاپسی نے ٹویٹر پراپنا بیان جاری  کیا  اور اس کے ساتھ ایک تصویر شائع کی ۔پنو  نے راج کے ساتھ ایک سیاہ اور سفید تصویر شائع کی اور اس کے ساتھ لکھا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے سب سے کم عمر ونڈے کپتان۔ 4 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کپتانی کرنے والی اور دو بار فائنل تک پہنچنے والی واحد ہندوستانی کرکٹر! ایک ٹسٹ میچ میں 200 اسکور۔ ڈیبیو انٹرنیشنل میچ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ہندوستانی کرکٹر۔

 ایک اور پوسٹ میں اداکارہ  پنونے مزید کہا وہ واحد ہندوستانی کرکٹر ہے جس نے ونڈے میں لگاتار 7 مرتبہ 50 رنز بنائے۔ -23 سال کی ہلچل سے لے کر عروج  تک کا کرئر۔ کچھ شخصیات اور ان کی کامیابیاں صنف تک محدود ہوتی ہیں  لیکن  آپ نے کھیل کو تبدیل کیا، اب ہماری باری ہے۔ نقطہ نظر کو تبدیل کرلیں ! تاریخ میں لکھا ہوا ہماری کپتان ہمیشہ کے لیے ۔ہندوستانی سابق کپتان متھالی پر مبنی فلم  شاباش مٹھو 15 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سریجیت مکھرجی کی ہدایت کاری اور پریا ایون کی تحریر کردہ یہ فلم ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی مشہور کپتان متھالی دورائی راج کی زندگی پر مبنی ہے۔ 23 سال پر محیط کیریئر میں، متھالی نے ونڈے میں لگاتار7 مرتبہ نصف سنچریاں بنائیں اور 4 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی قیادت کی۔ کہانی ایک 8 سالہ لڑکی بننے سے لے کر کرکٹ کی لیجنڈ بننے کے خواب کے ساتھ اس کے سفر کو بڑے پردے پر دیکھایا جارہا ہے ۔