Saturday, May 18, 2024
Homesliderآپ کی پوری نسل ختم ہوجائے گی لیکن حیدرآباد کا نام برقرار...

آپ کی پوری نسل ختم ہوجائے گی لیکن حیدرآباد کا نام برقرار رہے گا: اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد: یوگی آدتیہ ناتھ کے حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر رکھنےکے متنازعہ بیان کا  جواب دیتے ہوئے  اے ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ اتر پردیش کے چیف منسٹر کی نسل ختم ہوسکتی ہے لیکن اس شہر کو حیدرآباد کے نام سے ہی  پکارا جائے گا۔ آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز بلدیاتی انتخابات سے قبل حیدرآباد کے ملکاجگیری علاقے میں ایک میگا روڈ شو کے دوران کہا تھا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کو اقتدار میں ووٹ دیا گیا تو اس شہر کا نام بھاگیہ  نگر رکھا جائے گا۔

یوگی نے کہا کہ   اتر پردیش میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے فیض آباد کا نام ایودھیا اور الہ آباد کا نام پریاگراج رکھ دیا۔ پھر حیدرآباد کا نام بھاگیہ  نگر کیوں نہیں رکھا جاسکتا؟ آدتیہ ناتھ نے اس بیان پر اسد الدین اویسی کا شدید ردعمل سامنے آیا  جس میں انہوں  نے کہا آپ کی پوری نسل ختم ہوجائے گی لیکن حیدرآباد کا نام حیدرآباد ہی رہے گا ۔

 انتخابات حیدرآباد اور بھاگیہ نگر کے درمیان ہیں ، اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کا نام تبدیل نہیں کیا جائے تو مجلس کو ووٹ دیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے یہ بات جی ایچ ایم سی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلاتے ہوئے کہی۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ وہ نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ (بی جے پی) ہر چیز کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کا نام تبدیل کردیا جائے گا لیکن حیدرآباد کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ اتر پردیش کے چیف منسٹر  یہاں آئے اور کہتے ہیں کہ وہ (حیدرآباد) کا نام تبدیل کریں گے۔اویسی نے عوام سے مزید کہایہ حیدرآباد کے انتخابات کی طرح نہیں لگتے ، ایسا لگتا ہے جیسے ہم نریندر مودی کی جگہ وزیر اعظم کا انتخاب کررہے ہیں۔ میں کاروان میں ایک ریلی میں تھا اور کہا تھا کہ سب کو یہاں بلایا گیا ہے ، ایک بچے نے کہا انہیں ٹرمپ کو بھی بلا لینا چاہئے تھا۔ وہ ٹھیک کہتے تھے ، صرف ٹرمپ (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) رہ گئے ہیں۔

حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ریاست میں حکمران جماعت تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) ، اے آئی ایم آئی ایم اور بی جے پی کے مابین سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہے ہیں ، حال ہی میں بی جے پی نے  دوباک اسمبلی سیٹ حاصل کی۔ بی جے پی شہر میں انتخابی مہم چلا رہی ہے اور اس نے متعددبڑے  رہنماؤں کو حیدرآباد میں اتاراہے۔ اترپردیش کے چیف منسٹر کے علاوہ ، مرکزی وزراء پرکاش جاوڈیکر ، اسمرتی ایرانی نیز پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے حیدرآباد میں بی جے پی کے لئے انتخابی مہم چلائی ہے۔ اسکے  علاوہ وزیر داخلہ امیت شاہ  بھی حیدرآباد کو دورہ کرچکے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے 150 رکنی ممبروں کے لئے انتخابات یکم دسمبر کو ہونے ہیں اور ووٹوں کی گنتی 4 دسمبر کو ہوگی۔