Saturday, May 18, 2024
Homesliderآڈی کار حادثہ کے خاطی گرفتار

آڈی کار حادثہ کے خاطی گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: مادھو پور پولیس نے سڑک حادثے میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد کو گرفتار کیا ہے جیسا کہ اس حادثے کے نتیجے میں دو روز قبل ایک پب ملازم کی موت ہوگئی تھی ۔گرفتار افراد میں رگھونندھن ریڈی ، جو اپل میں اسکول چلاتے ہیں ، ان کا بیٹا سوجیت ریڈی ، سول انجینئر اور سافٹ ویئر فرم کا ملازم آشیش ہے۔

 یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار آڈی کار نے اکیا سرکل میں ایک اوبر آٹو کو ٹکر مار دی۔ آٹو میں سفر کرنے والے گچی باولی کے پرزم پب کے ملازم اومش کمار جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ، جبکہ آٹو ڈرائیور زخمی ہوگیا۔پولیس نے اسی دن اور سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج کا تجزیہ کرنے کے بعد گاڑی قبضہ میں لے لی تھی۔

سوجیت ریڈی اور آشیش ری مکی ٹاورز کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں پارٹی میں شریک ہوئے تھے۔ اتوار کی صبح سویرے وہ گیسٹ ہاؤس سے نکلے اور راستے میں آٹو کو ٹکر ماردی ۔ آڈی کار بہت تیز رفتاری سے چلائی جارہی  تھی ۔ ایس ایچ او (مادھو پور) رویندر پرساد نےکہا حادثے کے فورا بعد ہی دونوں کار چھوڑ کر موقع حادثہ سے فرار ہوگئے۔

رگھونندھن ریڈی اپنے ڈرائیور کو پولیس اسٹیشن لایا اور یہ دعوی کیا کہ ڈرائیور حادثے کے دوران گاڑی چلا رہا تھا۔ پوچھ گچھ کرنے پر ڈرائیور نے اعتراف کیا کہ وہ مالی رعایت کے بدلے جرم تسلیم کرنے کے لئے رگھونندن ریڈی سے معاہدہ ہوا ۔پرساد نے مزید کہا پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے پر ریڈی کو بھی ملزم کی حیثیت سے گرفتار کیا گیا ۔

پولیس نے جب گاڑی کو قبضے میں لیا تو  کار میں شراب کی بوتلیں ملی۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 304 (II) ، 201 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تینوں افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔نشے میں ڈرائیونگ کے نتائج سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے سائبر آباد پولیس نے منگل کی صبح عوام کو حادثے کی فوٹیج جاری کی تھی۔