Saturday, May 4, 2024
Homesliderآکسیجن پلانٹ کی سکیورٹی میں اضافہ

آکسیجن پلانٹ کی سکیورٹی میں اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

الور ۔ راجستھان میں کورونا کے دوران آکسیجن گیس کی اہمیت اور مانگ  کو دیکھتے ہوئے الور میں واقع تین آکسیجن پلانٹوں کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ریاستی حکومت نے اس کی حفاظت کے لئے مزید عہدیداروں  کا تقرر کیا ہے ۔ اب ریاستی حکومت کی نگرانی میں ان پلانٹوں سے آکسیجن کی سربراہی کی جائے گی۔ اولین ترجیح پر راجستھان کو رکھنے کے بعد ہی دیگر ریاستوں کو ان کے حصے کی آکسیجن فراہم  کی جائے گی۔ راستے میں کوئی رخنہ پیدا نہ ہو اس لئے آکسیجن کے ٹینکروں کو پولیس سکیورٹی میں بھیجا جارہا ہے ۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پلانٹوں کی سکیورٹی کے لئے اعلی سطح کے عہدیداروں کو نگرانی اور حفاظت کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ بھیواڑی واقع آئی ناکس آکسیجن پلانٹ سے اب مدھیہ پردیش کو آکسیجن کی سربراہی  نہیں کی جائے گی۔ حکومت  ہند نے اس کمپنی سے ہونے والی سربراہی کا فیصلہ بدلتے ہوئے مدھیہ پردیش کا کوٹہ ختم کردیا ہے ۔ اب نئے کوٹے کے مطابق راجستھان کو 80 کلو لیٹر، دہلی اور ہریانہ کو فی کس 20 کلو لیٹر کی سربراہی ہوگی۔

ذرائع نےکہا ہے کہ جہاں حالات سنگین ہیں وہاں گرین کوریڈور بناکر آکسیجن ٹینکروں کو بھیجا جارہا ہے جس سے وقت پر دواخانوں کو آکسیجن مل سکے ۔ بھیواڑی کی اس کمپنی میں روزانہ 120 کلو لیٹر آکسیجن  کی تیاری ہورہی ہے ۔ یہاں سے جانے والے ہر ٹینکر کے ساتھ پولیس عہدیدار ساتھ  ہوتا ہے ۔راجستھان حکومت نے ملک میں میڈیکل آکسیجن اور ریمیڈیسویر کی کمی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے توقع کی کہ وہ قومی منصوبہ کے تحت ریاستوں کومریضوں کی تعداد کے تناسب سے لکوڈ طبی آکسیجن فراہم کروائے ۔

چیف منسٹر اشوک گہلوت کی سربراہی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئے  ریاستی کونسل کے اجلاس میں ریاست میں کورونا انفیکشن کی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرا کی کونسل نے ملک میں طبی آکسیجن اور ریمیڈیسویر کی کمی اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ریاستوں کو ان کا جائز کوٹا مختص کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ریاست کے لئے الاٹ لکوڈ میڈیکل آکسیجن کی مقررہ مقدار کافی ہم ہے ۔ بہت سی ریاستوں میں جہاں کم فعال معاملہ ہے وہاں راجستھان کے مقابلے میں ریمیڈویسویر اور لکوڈ آکسیجن زیادہ مختص کی گئی ہے ۔