Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگآگرہ میں 22 سالہ نوجوان 60 سالہ خاتون کی محبت میں گرفتار

آگرہ میں 22 سالہ نوجوان 60 سالہ خاتون کی محبت میں گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دنیا بھر میں کئی ایسی شادیاں ہوتی ہیں جن کے بارے میں سن کر حیرت ہوتی ہے کیونکہ کئی ایسے واقعات بھی ہیں جہاں خواتین نے خود سے کئی برس بڑے شخص کو اپنا ہم سفر بنایا ہے جس کی بالی ووڈ میں کئی ایک مثالیں موجود ہیں جبکہ شادیوں کی چند ایسی خبریں ہوتی ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، مثال کے طور پرفرانسیسی صدر ایمونئیل میکرون کی اہلیہ ان سے تقریباً 24 سال بڑی ہیں، اس طرح کی خبریں سامنے آنے کے بعد شہری حیران ہو جاتے ہیں۔

اب اسی طرح کی ایک خبر ہندوستان کی ہے جس نے دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے کیونکہ ایک 22 سالہ نوجوان نے 60 سال کی معمر خاتون کو شادی کی پیشکش کر دی جس کے بعدنوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات 22 سالہ لڑکے نے 60 سالہ خاتون سے اپنے عشق کو ختم کرنے سے انکار کردیا، تاج محل کے شہرآگرہ کی رہائشی 60 سالہ خاتون کی محبت میں 22 سالہ لڑکا گرفتار ہوگیا، خاتون کے 7 بچے ہیں اور وہ 7 بچوں کی دادی بھی ہیں۔

معمر خاتون کے شوہر کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی اور موقف اختیارکیا کہ لڑکا محبت میں ناکامی پر علاقے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ بعدازاں دونوں اہلخانہ کے مابین تھانے میں جھگڑا ہوگیا، یہاں تک کہ جب عورت اور نوجوان نے اعلان کیا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خاتون تاج محل کے علاقے پرکاش نگر میں رہائش پذیر ہیں جبکہ وہ سات بچوں کی والدہ ہونے کے ساتھ ساتھ 7 بچوں کی دادی بھی ہیں۔

نوجوان اور عمر رسیدہ خاتون کو کنبہ کے افراد نے مداخلت کرنے اور تعلقات کو ختم کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دونوں ہی ڈٹے رہے۔جب محبت کرنے والے دونوں ہی نہ مانے تو پولیس نے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے پر اس 22 سالہ شخص کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی۔