Tuesday, May 7, 2024
Homeاسپورٹساب دمام میں بھی سینما گھر کا افتتا ح ہوگیا

اب دمام میں بھی سینما گھر کا افتتا ح ہوگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔ سعودی عرب میں تفریح کے نام پر روایت سے ہٹ کر ہونے والی تبدیلیوں کو ایک جانب ترقی کا نام دیا جارہا ہے تو دوسری جانب اسلام پسند طبقہ اس بے راہ روی پر متفکر ہے۔ دریں اثناء سعودی عرب کے مشرقی علاقے دمام میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کر دیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاض اور جدہ کے بعد مشرقی علاقے میں قائم کیا جانے والا یہ پہلا سینما گھر ہے۔

میڈیا جنرل اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔ سینما ویسٹ ایونیو مال میں قائم کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو صحت مند تفریح کے بہترین اور اعلیٰ مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس سینما گھر کے قیام کا مطالبہ کافی عرصہ سے عوام کا تھا جسے پورا کیا گیا۔

واضح رہے مملکت میں پہلا سینماگھر ریاض شہر کے کنگڈم ٹاور میں کھولا گیا تھا جس کا افتتاح شہزادہ ولید بن طلال نے کیا تھا۔ اس سینما گھرکو مشرق وسطیٰ کا سب سے اعلیٰ سینماگھر کہا جا رہا ہے جس میں آرام دہ نشستیں نصب کی گئی ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے ریستوران کی سہولت بھی موجودہے۔ ویٹرز کی خدمات بھی مہیا کی گئی ہے۔ ریاض کے بعد جدہ شہر میں دوسرا سینماگھر 29 جنوری 2019 کو کھولا گیا جو واکس کمپنی کی جانب سے ریڈ سی مال میں قائم ہے۔

سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں سینما کے میدان میں کافی صلاحیت ہے۔ اندازہ ہے کہ ایک برس میں 3.5 کروڑ افراد سینما سے لطف اندوز ہوں گے۔واضح رہے مملکت میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف شہروں میں سینما گھروں کا قیام اور تفریحی کمیٹی کے تحت سمر فیسٹول کا انعقاد جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔