Saturday, May 18, 2024
Homeاقتصادیاتاب شاپنگ مال اور بڑی ریٹیل شاپ پر بھی مل سکے گا...

اب شاپنگ مال اور بڑی ریٹیل شاپ پر بھی مل سکے گا پٹرول اور ڈیزل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مرکزی کابینہ کے اجلاس مین نجی پٹرول پمپ کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔اطلاع کے مطابق مودی حکومت پٹرول پمپ کھولنے سے متعلق قوانین میں نرمی کر سکتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد پٹرول اور ڈیزل بڑے شاپنگ مالز،یا بڑی ریٹیل شاپ میں بھی مل سکے گا۔اس کے علاوہ2000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کے بجائے،250کروڑ کی مجموعی مالیت والی کمپنی ایک پٹرول پمپ بھی کھول سکتی ہے۔

اگر کوئی کمپنی پٹرولیم کے شعبے میں کاروبار نہیں کر رہی ہے تو بھی اسے فیول خوردہ لائسنس مل سکتا ہے۔اکتوبر 2018میں۔وزارت پٹرولیم نے فیول ریٹیل سے متعلق قواعد کو تبدیل کرنے کے لئے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی تھی۔ماہر کمیٹی نے متعدد سفارشات کیں۔