Thursday, May 16, 2024
Homesliderاب 7 اگسٹ کو قومی جیولین ڈے منایا جائے گا

اب 7 اگسٹ کو قومی جیولین ڈے منایا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ٹوکیو اولمپکس کے دوران 7 اگست کو نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ہندوستان کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے لہذا اب ایتھلیٹکس فیڈریشن آف انڈیا (اے ایف آئی) 7 اگست کو قومی جیولین ڈے کے طور پر منائے گا۔ 7 اگست کو اب ہر سال ہندوستان میں قومی دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے  23 سالہ چوپڑا نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر دوری پر اپنا بھالا پھینکتے ہوئے ملکل کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور وہ ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی ہیں جبکہ انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے وہ دوسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں کیونکہ ان سے قبل 2008 بیجنگ اولمپکس میں ابھینوبندرا نے نشانہ بازی میں میڈل حاصل کیا تھا۔ اے ایف آئی کے پلاننگ کمیشن کے چیرمین للت بھانوت نے کہا کہ ہندوستان میں اس کھیل کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کو منظر عام پر لانے کےلئے اب ہر سال 7 اگست کو نیشنل جیولین ڈی منایا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین اضلاع مقابلے بھی منعقد کریں گے کیونکہ ہر کھلاڑی کو بھالا مہیا کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اس پر زیادہ رقم خرچ ہوتی ہے لیکن آنے والے برسوں میں ہم اسے مزید ترقی دیتے ہوئے ایک قومی ایونٹ میں تبدیل کریں گے۔یاد رہےکہ نیرج نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے جہاں اولمپکس کی دنیا میں ہدنوستان کا نام روشن کیا ہے وہیں ملک کی تاریح میں اپنا نام سنہری حروف سے درج کردیا ہے ۔

علاوہ ازیں ٹوکیو اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے بعد اب اولمپکس پرچم کی پیرس آمد ہوئی ہے ۔ایرپورٹ پر پرچم کی آمد کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پیرس کے میئر اینی ہاڈالگو نے پرچم کا استقبال کیا۔اولمپکس پرچم کی پیرس اس لئے آمد ہوئی ہے کیونکہ وہ 2024 گیمز کا میزبان شہر ہے۔یادرہے کہ اینی تو ویسے اتوار کو ٹوکیو میں اولمپکس کے اختتام کے وقت ہی آئی او سی کے صدر تھامس باگ سے رسمی طور پر پرچم حاصل کرلیا تھا ۔