Monday, May 13, 2024
Homeٹرینڈنگاتراکھنڈ میں ریلوے اسٹیشنوں کے نام اردو کی جگہ اب سنسکرت میں...

اتراکھنڈ میں ریلوے اسٹیشنوں کے نام اردو کی جگہ اب سنسکرت میں لکھے جائیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

اترا کھنڈ: اتراکھنڈ میں،اردو میں لکھے گئے ریلوے اسٹیشنوں کے نام کو جلد ہی اردو سے سنسکرت میں تبدیل کر دئے جائیں گے،جو پہاڑی ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے۔شمالی ریلوے کے چیف تعلقات عامہ کے افسر دیپک کمار نے کہا کہ سنسکرت کو اردو سے بدلنے کا اقدام ریلوے کے دستور العمل کی دفعات کے تحت ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم سائن بورڈ پر ریلوے اسٹیشن کا نام متعلقہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان میں لکھا جانا چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ ”پلیٹ فارم سائن بورڈ پر اترا کھند کے ریلوے اسٹیشنوں کے نام اردو میں تحریر ہیں،کیونکہ ان میں سے بیشترریلوے اسٹیشن اس وقت کے تھے،جب یہ ریاست،اتر پودیش کا حصہ تھی،جہاں اردو دوسری سرکاری زبان ہے۔تاہم۔ریلوے کے قوائد کے مطابق،2010 میں سنسکرت کو ریاست کی دوسری زبان بنانے کے بعد،ان سائن بورڈسز میں مناسب ترمیم کرنی چاہئے تھی۔

سینئیر ڈویژنل کمر شیل مینجر ریکھا شرما نے کہا ”ہمیں حال ہی میں بتایا گیا تھا کہ سنسکرت اتراکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان ہے۔لہزا،ریلوے اسٹیشنوں کے نام سنسکرت میں بھی ہونے چاہئیں۔تاہم،یہ جاننا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے کہ شہروں کے نام سنسکرت میں کیسے لکھے جائیں گے۔

تاہم،سنسکرت کے ایک مقامی استاد نے بتایا کہ ہندی اور سنسکرت میں ریلوے اسٹیشنوں کے نام آخر میں ایک آآایم آواز“کے علاوہ زیادہ تر ایک جیسے ہوں گے۔سنسکرت اتراکھنڈ کی دوسری سرکاری زبان 2010 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ رمیش پوکڑیال نشانک کے دور میں بنائی گئی۔