Friday, May 17, 2024
Homesliderاتوار کو عمرہ کے دوسرے مرحلے کا آغاز، تمام تیاریاں مکمل

اتوار کو عمرہ کے دوسرے مرحلے کا آغاز، تمام تیاریاں مکمل

- Advertisement -
- Advertisement -

مکہ مکرمہ: عمرہ کے دوسرے مرحلے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اتوار سے محدود عمرہ پروگرام کی بحالی کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اتوار یکم ربیع الاول، 18 اکتوبر سے نمازیوں کے استقبال کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔مسجد الحرام کی انتظامیہ کے ترجمان ھانی حیدرکے بموجب انتظامات میں سب سے زیادہ توجہ وائرس سے بچاو ¿ کی تدابیر پر دی گئی ہے اس کے علاوہ اتوار سے حفاظتی تدابیر زیادہ سخت ہوں گی۔

ھانی حیدر نے ان تیاریوں کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الحرام اور اس سے متعلقہ مقامات کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے کاموں میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ زائرین کو ہر حال میں وبا سے محفوظ رکھا جاسکے۔ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے خواہش مند حضرات کا انتخاب اعتمرنا ایپ کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ایپ کے ذریعہ منتخب ہونے والے خوش نصیب نمازیوں کے لیے مقامات متعین کردئے گئے ہیں۔ مقدس مساجد میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کےلئے علامتیں چسپاں کردی گئی ہیں۔ ہر زائر کے درمیان1.5 میٹر کا فاصلہ رکھا جارہا ہے-

ھانی حیدر نے تاکید کی ہےکہ مسجد الحرام میں داخل ہونے والے ہر شخص کو ماسک کی پابندی کرنی ہوگی اور اس کے علاوہ ہر کسی کو بار بار ہاتھ دھونے کا اہتمام کرنے کے علاوہ اجازت ناموں کے مطابق اوقات کی پابندی بھی کرنی ہوگی۔
حج وعمرہ کے وزیر محمد صالح بنتن نے عمرہ وزیارت کے دوسرے مرحلے کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔عمرہ کے اس دوسرے مرحلے میں مسجد الحرام میں نماز و عمرہ، روضہ اطہر پر حاضری اور نماز کی اجازت ہوگی۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ چار نئے اجازت ناموں کا اجرا اعتمرنا ایپ کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے ۔ ان اجازت ناموں میں مسجد الحرام میں نماز، روضہ شریفہ میں خواتین کے لیے نماز، روضہ شریفہ میں مردوں کے لیے نماز اور روضہ رسول میں عبادات شامل ہیں۔