Thursday, May 2, 2024
Homesliderاجمیر شریف میں رباط کی تعمیر کا عنقریب آغاز

اجمیر شریف میں رباط کی تعمیر کا عنقریب آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت کے منتظر پروجیکٹ رباط (گیسٹ ہاؤس) اجمیر میں حضرت معین الدین چستی رح   کےلئے راہیں ہموار ہو گئی ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے عہدیداروں نے گیسٹ ہاؤس کی عمارت کا تفصیلی منصوبہ اجمیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو منظوری کے لئے پیش کیا ہے۔ ڈیزائن اور عمارت کا منصوبہ شہر کے ایک مشہور معمار نے وقف بورڈ کے سینئر ممبروں اور محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کے عہدیداروں کے ذریعہ دیئے گئے مشوروں اور وضاحت کے ساتھ تیار کیا ۔

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد قاسم نے کہا کچھ دن پہلے میں ذاتی طور پر اجمیر کی  مزار شریف  پرگیا تھا اور بعد میں اجمیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں سے بھی ملا تھا۔ اس منصوبے کے دستاویزات اور منصوبے منظوری کے لئے ان کے حوالے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اتھارٹی کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد یہ کام شروع ہوجائیں گے۔ گیسٹ ہاؤس کو 5000 مربع گز زمین پر آنے کی تجویز ہے۔ ریاستی حکومت نے سعودی عرب میں رباط عمارتوں کی خطوط پر تعمیر ہونے والے 5 کروڑ روپئے کے بجٹ کی منظوری دی ۔

تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے چیئرمین  محمد سلیم نے کہا حال ہی میں چیف منسٹر  کے چندرشیکھر راؤ نے بھی ہمیں کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔تلنگانہ سے لاکھوں افراد اپنے عقیدے سے بالاتر ہو کر سال بھر حضرت معین الدین چستی کے مزار پر جاتے ہیں۔ اجمیر میں رباط تعمیر کرنے کا فیصلہ لیا گیا کیونکہ بہت سے لوگوں کو مناسب رہائش کی تلاش میں دشواریوں کی شکایت ہے اور یہ بھی کہ اس جگہ پر دستیاب رہائش کافی مہنگی ہے۔ جب معاملہ چیف منسٹر  کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے فورا ہی اس پر راضی ہوگئے  اور رقم منظور کرلی ۔