Thursday, May 9, 2024
Homesliderاجے دیوگن اور کیچا سدیپ میں ہندی جنگ

اجے دیوگن اور کیچا سدیپ میں ہندی جنگ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ کچھ دن پہلے ساؤتھ کے سوپر اسٹار کیچا سدیپ نے اپنی فلم آر: ڈیڈلیسٹ گنگسٹر ایور کی تقریب  کے موقع پر قومی زبان کے حوالے سے ایک بیان دیا۔کے جی ایف  فرنچائز کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے اس  اداکار نے کہا کہ جنوبی ہندوستانی ہدایت کار ایسی فلمیں بنانے میں کامیاب رہے جنہوں نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔تاہم بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے جنوبی اداکار سدیپ کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا۔اداکار نے ایک ٹویٹ میں سدیپ کو بتایا کہ ہندی ہماری قومی زبان ہے۔

اجے دیوگن نے ہندی میں ٹویٹ کیا ۔رن وے 34 کے اداکار اجے دیوگن نے سدیپ کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے ہندی میں ٹویٹ کیا، کچھا سدیپ میرے بھائی، آپ کے مطابق اگر ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے تو آپ اپنی مادری زبان کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنی فلموں کو ہندی میں ڈب کرکے کیوں ریلیز کرتے ہیں؟ ہندی ہماری مادری زبان تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ جان گان مین۔اجے دیوگن کے اس ٹوئٹ کے بعد سدیپ نے بھی ٹویٹس کی بارش کردی ۔
اجے دیوگن کو جواب دیتے ہوئےسدیپ نے فوری طور پر کئی ٹویٹس کیں۔ اپنے پہلے ٹوئٹ میں سدیپ نے کہا، سر.. جس طرح سے میں نے کہا، اس کا مطلب بالکل مختلف تھا اور مجھے لگتا ہے کہ آپ نے اسے غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ جب آپ جانتے ہیں تو میں ایسا بیان کیوں دوں گا۔ اس کا مقصد تکلیف پہنچانا، مشتعل کرنا یا بحث کرنا نہیں تھا۔ میں ایسا کیوں کروں گا جناب۔

سدیپ نے مزید لکھااجے دیوگن سر، میں آپ کی ہندی میں بھیجی گئی تحریر کو سمجھتا ہوں۔ اسی لیے ہم سب نے ہندی کا احترام کیا، پیار کیا اور سیکھا۔ کوئی جرم نہیں جناب… لیکن سوچ رہا تھا کہ اگر میرا جواب کنڑ میں ٹائپ کیا جائے تو کیا ہوتا…!! کیا ہم ہندوستان سے نہیں ہیں جناب؟

سدیب  کا جواب دیتے ہوئے، اجے دیوگن نے واضح کیا، ہیلو سدیپ، آپ ایک دوست ہیں۔ غلط فہمی دور کرنے کا شکریہ۔ میں نے ہمیشہ فلم انڈسٹری کو ایک سمجھا ہے۔ ہم تمام زبانوں کا احترام کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہر کوئی ہماری زبان کا بھی احترام کرے۔ شاید ترجمے میں کچھ رہ گیا ہو۔

اجے دیوگن اور کچھا سدیپ کے درمیان شروع ہونے والی بحث اب اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ سدیپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ترجمہ اور تشریح صرف پرسپیکٹیو ہے سر۔ پورے معاملے کو جانے بغیر ردعمل ظاہر نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ چیز بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اجے دیوگن صاحب میں آپ کو غلط نہیں کہہ رہا ہوں۔ اگر آپ کوئی تخلیقی خطہ دیتے تو شاید میرے لیے خوشی کی بات ہوتی۔اس تنازعہ پر بالی ووڈ اسٹار سونو سود نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوا کہا کہ صرف ایک زبان ہے وہ تفریح کی زبان ہے جو فلموں میں چلتی ہے ۔