Monday, April 29, 2024
Homeٹرینڈنگاحمد پٹیل کی گڈکری سے ملاقات

احمد پٹیل کی گڈکری سے ملاقات

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی صدر سونیا گاندھی کے قریبی مانے جانے والے احمد پٹیل نے آج یہاں مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر نتن گڈکری سے ملاقات کی ۔ کانگریس میں پس پردہ ا مکانات تلاش کرنے میں ماہر پٹیل نے اگرچہ بعد میں کہا کہ انہوں نے گڈکری کے ساتھ بات چیت میں مہاراشٹرا کی سیاست کے بارے میں کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا ۔

 انہوں نے کہا میں نے مہاراشٹر اکام تک نہیں کہا ۔ پٹیل نے کہاگڈکری سے میری ملاقات مہاراشٹرا کی سیاست کے بارے میں نہیں تھی ۔ میں مرکزی وزیر کے پاس مہاراشٹرا کے کسانوں کے مسائل پر گفت شنید کرنے کے لئے گیا تھا ۔ گڈکری اور پٹیل کی ملاقات کی اہمیت اس بات سے اور بڑھ گئی ہے کہ گڈکری کو آر ایس ایس کا قریبی سمجھا جاتا ہے اور شیوسینا کے لیڈروں نے اس حکومت سازی کے تعطل کے حل کے لئے آر ایس ایس کی قیادت اور گڈکری کی ثالثی کی اپیل کی ہے ۔

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے سلسلے میں شیوسینا اور بی جے پی میں جاری رسہ کشی کے درمیان گڈکری کی رہائش گاہ پر پیر کے روز دو اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں ۔ بی جے پی کے موجودہ صدر امےت شاہ اور مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دویندر فڑنویس نے گڈکری کے ساتھ بات چیت کی تھی ۔ دوسری جانب کانگریس کے خیمہ میں پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کے درمیان بھی مہاراشٹرا کے معاملے پر ملاقات ہوئی تھی ۔

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے 21اکتوبر کو ہوئے انتخابات کے 24 اکتوبر کو نتائج برآمد ہوئے جس میں بی جے پی ۔ شیو سینا اتحاد کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی لیکن شیوسینا چیف منسٹر کے عہدے اور محکموں میں50-50 کے فارمولے کی بنیاد پر حکومت بنانے کے مطالبے پر بضد ہے جبکہ بی جے پی چیف منسٹر کے عہدے ، وزارت داخلہ اور اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لئے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ مہاراشٹر میں 9 نومبر کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تیاریاں ہونے کی اطلاع ہے ۔