Sunday, May 19, 2024
Homesliderارجن ایوارڈ نہ ملنے پر ساکشی نے مودی کو خط لکھ دیا

ارجن ایوارڈ نہ ملنے پر ساکشی نے مودی کو خط لکھ دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ریو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی اورکھیلوں کے اعلی ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن اعزاز پانے والی ہندوستانی خاتون پہلوان ساکشی ملک نے ارجن ایوارڈ نہ ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرکھیل کرن رجیجو کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔وزارت کھیل نے گزشتہ روز ارجن ایوارڈز کے ناموں کا اعلان کیا جس میں خاتون پہلوان ساکشی اور ویٹ لفٹنگ ورلڈ چمپیئن میرابائی چانوکو شامل نہیں کیا گیا ۔ ساکشی نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تاہم کھیلوں کی وزارت نے ان دونوں کے نام شامل نہیں کرنے پر یہ کہتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان لوگوں کو بالترتیب2016 اور2018 میں کھیل رتن ملا ہے لہذا انہیں ارجن ایوارڈ سے نوازا نہیں جارہا ہے ۔27 سالہ ساکشی نے خط میں وزیر اعظم اور وزیرکھیل سے دریافت کیا ہے کہ انہیں کونسا میڈل جیتنا چاہئے جس کے سبب انہیں ارجن ایوارڈ دیا جائے اورکیا انہیں اپنے ریسلنگ کیریئر میں کبھی بھی اس اعزاز سے نوازا جائے گا؟ساکشی نے خط کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی اور معزز وزیر کھیل ریجیجو جی مجھے کھیل رتن سے نوازا گیا ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ تمام ایوارڈ اپنے نام کر ے ۔