Sunday, May 19, 2024
Homesliderاردو یونیورسٹی کے پیشہ ورانہ کورسس میں داخلوں کا سلسلہ جاری

اردو یونیورسٹی کے پیشہ ورانہ کورسس میں داخلوں کا سلسلہ جاری

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے پروفیشنل اور تکنکی کورسز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ان کے علاوہ تمام پی ایچ ڈی پروگراموں میں بھی انٹرنس کے ذریعہ داخلے دستیاب ہےں۔ اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔
آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جون مقرر ہے۔ آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔ درخواستیںیونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔
یونیورسٹی میں ایک فعال ٹریننگ اور پلیسمنٹ سیل بھی قائم ہے جو یونیورسٹی کے کامیاب طلبہ کو ملازمت کے حصول میں مدد کرتا ہے۔
پروفیسر ایم وناجا،ڈائرکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب تمام درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ کم از کم دسویں /بارہویں میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان یا مضمون، اردو کامیاب ہوں یا مماثل مدرسوں سے فارغ ہوں جن کا ذریعہ تعلیم اردو ہو۔
 پالی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔
یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ بی ایڈکورس یونیورسٹی کے کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن واقع بھوپال، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح، بیدر پر دستیاب ہےں جبکہ ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) میں داخلے صرف حیدرآباد، بھوپال اور دربھنگہ میں دیئے جارہے ہےں۔
 تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کریں۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے۔
عابد عبدالواسع By:
- Advertisement -
- Advertisement -