Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںارونا چل پردیش میں بی جے پی کے 2 وزراء سمیت 12ارکان...

ارونا چل پردیش میں بی جے پی کے 2 وزراء سمیت 12ارکان اسمبلی نے چھوڑی پارٹی

- Advertisement -
- Advertisement -

ارونا چل پردیش:  لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔شمال مشرقی ریاست ارونا چل پر دیش میں 2وزراء سمیت 12ارکان اسمبلی نے بی جے پی چھوڑ کر نیشنل پیپلز پارٹیNPP) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ذریعہ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری جارپوم گاملن ،وزیر داخلہ کمار وائی،وزیر سیاحت جارکر گاملن اور کئی دیگر ارکان اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دئے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر پارٹی چھوڑنے کی یہ بات سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست ارونا چل پردیش کی 60اسمبلی نشستوں میں سے 54کے لئے اُمیدواروں کے ناموں کو بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے اتوار کو مہر لگا دی۔ریاست میں 11اپریل کو لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔اُمیدواروں کے ناموں کا اعلان ہونے کے بعدپارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری جارپوم گاملن نے بی جے پی کی اروناچل یونٹ کے صدر کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ۔

نیشنل پیپلز پارٹی(NPP) کے ایک سینئیر لیڈر نے کہا کہ جا پورم ،جارکر،کمار وائی اور بی جے پی کے 12موجودہ ارکان اسمبلی نے این پی پی جنرل سکریٹری تھامس سنگما سے منگل کو ملاقات کی اور این پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔