Sunday, May 19, 2024
Homesliderارون جیٹلی کے مجسمہ کی امیت شاہ کے ہاتھوں نقاب کشائی

ارون جیٹلی کے مجسمہ کی امیت شاہ کے ہاتھوں نقاب کشائی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے سابق مرکزی وزیر اور دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی دی سی اے ) کے سابق صدر آنجہانی ارون جیٹلی کے مجسمہ کی ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں نقاب کشائی کی ۔امیت شاہ نے سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آج68 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی اے کے موجودہ صدراور ارون جیٹلی کے بیٹے روہن جیٹلی اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر امیت شاہ نے سیاست اور کرکٹ انتظامیہ میں ارون جیٹلی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی ترقی کے لئے مستقل کام کرتے ہوئے اہم کردار ادا تھا۔

دارالحکومت دہلی میں فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بدل کر ارون جیٹلی اسٹیڈیم کردیا گیا تھا۔ گذشتہ سال جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کے ہال میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم کا نام رکھے جانے کے وقت امیت شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ امیت شاہ ارون جیٹلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب میں خصوصی مہمان بھی تھے ۔

تقریب میں شہری ترقیاتی وزیر ہردیپ سنگھ پوری ، مرکزی وزیر کھیل کرین رجیجو ، وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر ،بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی ، انڈیا اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے ) کے صدر ڈاکٹر نریندر دھرو بترا، بی سی سی آئی کے سابق قائم مقام صدر سی کے کھنہ ، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا اور ڈی ڈی سی اے کی خزانچی ششی کھنہ موجود تھیں۔

اس نقاب کشائی کی تقریب میں سابق ہندوستانی کرکٹرز سریندر کھنہ اور مدن لال ، سابق ہندوستانی کرکٹرز اور مشرقی دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر ، ہندوستانی کرکٹر شکھر دھون ، سابق ہندوستانی کرکٹرز آر پی سنگھ اور سریش رائنا، سابق سلیکٹر شرن دیپ سنگھ ، دہلی کے بین الاقوامی امپائر انل چودھری شامل تھے ۔