Sunday, May 5, 2024
Homesliderاسدالدین اویسی کا دورہ اترپردیش ، یوگی کابینہ کے سابق وزیر اوم...

اسدالدین اویسی کا دورہ اترپردیش ، یوگی کابینہ کے سابق وزیر اوم پرکاش راج کے ساتھ سیاستی حکمت عملیوں پر غور

- Advertisement -
- Advertisement -

وارانسی۔ صوبہ بہار کے اسمبلی انتخابات میں5 نشتوں پر کامیابی کے بعد پرجوش ایم آئی ایم کے صدروحیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اترپردیش میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے مقصد سے پوروانچل کیا اور یوگی آدتیہ ناتھ کی کابینہ کے سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر سے مل کر آگے کی ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

اوم پرکاش کی دعوت پر جونپور کے لئے ایم آئی ایم صدر وارانسی کے بابت پور ایر پورٹ پہنچے ۔اسد الدین اویسی جونپور کے علاوہ اعظم گڑھ اور مﺅ میں بھی کارکنوں کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ایر پورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے اکھلیش یادوکوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر یادو کے دور میں 12مرتبہ اترپردیش آنے کی کوشش کی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی لیکن اب میں آگیا ہوں۔ میری پارٹی کا اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی سے اتحاد ہوا ہے ۔میں دوستی نبھانے آیا ہوں۔

 اویسی نے کہا کہ ریاست میں سابق حکمراں جماعت سماج وادی پارٹی نے اپنے دور میں مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا اور ان کی ترقی و فلاح وبہبود کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا۔اس سے قبل سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ جونپور کے جلال پور پہنچنے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین سربراہ اسد الدین اویسی کا کارکنوں نے زور دار استقبال کیا۔ دونوں لیڈروں پر کارکنوں نے پھول برسائے اور انہیں مالا پہنایا۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر چھوٹی چھوٹی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں کافی تیز ہوگئی ہیں۔حال ہی میں بھارتیہ سماج پارٹی اور پرگتی شیل سماج پارٹی کے لیڈروں نے آپس میں ملاقات کی تھی۔ علاوہ ازیں ایم آئی ایم کے ریاستی صدر شوکت علی نے بھی شیوپال سے ملاقات کی تھی۔

 اوم پرکاش راج بھرکی بھارتیہ سماج پارٹی کا آزاد سماج پارٹی سے بات چیت جاری ہے اور قومی امکانات ہیں کہ آزاد سماج پارٹی سے ا س کا اتحاد ہو۔ان حالات میں اسدالدین اویسی کا پوروانچل کا دورہ کافی اہمیت کا حامل اور اس خطے میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہوجائیں گی۔