Sunday, May 5, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاسدالدین اُویسی ہیں 13کروڑ روپیوں کے مالک ،مگر نہیں ہے کو ئی...

اسدالدین اُویسی ہیں 13کروڑ روپیوں کے مالک ،مگر نہیں ہے کو ئی کار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیریسٹر اسد الدین اُویسی ،جنہوں نے پیر کو حیدرآباد حلقہ لوک سبھا کے لئے اپنی نامزدگی داخل کی۔اُنہوں نے 13کروڑ روپیوں سے زیادہ کی جائیداد ہونے کی بات کہی ۔اور کہا کہ اُن کے پاس کو ئی گاڑی نہیں ہے۔

اُنکی جملہ متحرک جائیداد 1.67کروڑ روپئے ہے اور غیر متحرک 12کروڑ روپیوں سے زائد ہے۔نامزدگی داخل کرتے وقت اُنکی جانب سے دئے گئے حلف نامہ کے مطابق اُنکی اہلیہ کے پاس 10.40لاکھ روپیوں کی متحرک اور 3.75کروڑ روپئے کی غیر متحرک اثاثے ہیں۔
بیریسٹر اسد الدین اُویسی جو چوتھے دور کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں نے یہ بھی بتایا کہ اُنکی 9.30 کروڑ روپئے ہیں۔جن میں اُنکے چھوٹے بھائی اکبر الدین اُویسی سے لئے گئے 5کروڑ روپیوں کا قرض بھی شامل ہے۔
پچھلے سال2017-18کے دوران اُنکی آمدنی 13.33لاکھ روپئے سے گھٹ کر دس لاکھ روپئے ہوئی۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کے پاس کار نہیں ہے،لیکن اُنکے پاس ایک لاکھ روپئے کی NP Bore .22پستول اور ایک لاکھ روپئے کی.30.60 NP Boreرائفل ہے۔اور اُنکے ہاتھ میں 2لاکھ روپئے نقد اور 43لاکھ روپیوں سے زیادہ کی رقم بینک میں جمع ہے۔
اُنکی اہلیہ کے پاس6.40لاکھ مالیت کے20 تولے کے سونے کے زیورات ہیں۔ اُنکے پاس میں 2لاکھ روپئے نقد اورایک لاکھ روپئے بینک میں جمع ہیں۔
49سالہ مجلسی قائد کے پاس اپنی کو ئی زراعت یا غیر زراعتی اراضی یا کوئی کاروباری عمارت نہیں ہے۔اُن کی رہائشی عمارتوں میں شاستری پورم میں ایک گھر شامل ہے جہاں وہ ان دنوں رہائش پذیر ہیں۔36.250مربع فٹ کے تعمیری علاقہ کی اس جائداد میں اُویسی کی تین چوتھائی حصہ داری ہے۔اور ان کی اہلیہ کی ایک چوتھائی حصہ داری ہے۔اسد اُویسی کے مطابق دو کروڑ روپیوں میں زمین خریدی اور تعمیر کے لئے 11 کروڑ روپئے لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ اُنکے پاس مصری گنج میں 60لاکھ روپئے مالیت کا اور ایک گھر ہے ۔نئی دلی کے دوارکا ،نو سنگم کے ایک فلیٹ میں اُنکی 2/8ویں حصہ داری (37.50لاکھ روپئے ) ہے۔
اقرار نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایک معاملہ میں الزامات کے ساتھ اُنکے خلاف پانچ جرم کے معاملے پینڈنگ ہیں۔