Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاسد الدین اویسی اور دگ وجئے سنگھ نے آرمی چیف کے ریمارکس...

اسد الدین اویسی اور دگ وجئے سنگھ نے آرمی چیف کے ریمارکس پر تنقید کی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی اور کانگریس کے رہنما دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل بپن راوت کو ان کے ان ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسد اویسی نے کہا ”احتجاج کرنے کا ہر ایک کو حق ہے،یہاں تک کہ وزیر آعظم کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایمر جنسی کے دوران احتجاج کیا۔

اگر احتجاج کے دوران تشدد ہوتا ہے،تو،اسے قابو کرنے کے لئے پولیس ہے۔فوج سول معاملات میں مداخلت کیوں کر ری ہے۔؟اویسی نے یہ بھی کہا ”وہ ایسے ریمارکس دے کر مودی سرکار کو کمزور کر رہے ہیں“۔

اس سے قبل اویسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بھی تبصرہ کیا تھا۔انہوں نے ٹویٹ کیا،”کسی کے عہدے کی حدود کو جاننا ہی قیادت ہے۔سول بالا دستی کے نظریے کو سمجھنے اور اس کے تحت ادارے کی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں ہے۔“۔کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دگ وجئے سنگھ کی طرف سے بھی سی اے اے کے خلاف احتجاج پر آرمی چیف جنرل راوت کے تبصرے پر شدیدے تنقید کی گئی۔

آرمی چیف کے تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا“میں جنرل صاحب سے اتفاق کرتا ہوں،لیکن قائدین وہ بھی نہیں ہیں،جو اپنے پیرو کاروں کو فرقہ وارانہ تشدد اور قتل عام میں ملوث ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔کیا جنرل صاحب آپ مجھ سے اتفاق کرتے ہو۔؟

جنرل راوت نے جمعرات کو ایک پروگرام میں کہا کہ ”قائدین وہ نہیں ہوتے جو لوگوں کو غلط سمت میں لے جاتے ہیں۔جیسا کہ ہم بڑی تعداد میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کو دیکھ رہے ہیں۔۔جس طرح لوگوں کو ہمارے شہروں اور قصبوں میں آتش زدگی اور تشدد کو انجام دینے کے لئے لوگوں کے ہجوم کی قیادت کر رہے ہیں۔یہ قیادت نہیں ہے“۔

واضح ہو کہ 9دسمبر 2019 کو لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بع،وزیر اخلہ امییت شاہ نے 11 دسمبر2019 کو راجیہ سبھا میں اس بل کو پیش کیا،جاں طویل بحث کے بعد اس بل کو منظور کیا گا۔اس بل کے منظور ہونے کے بعد۔یہ شہریت ترمیمی قانون بن گیا۔اس قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آسام،بنگال سمیت ملک کی متعدد ریاستوں میں مظاہرے تیز ہو گئے۔