Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو...

اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو پھاڑ دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سر براہ اسد الدین اویسی نے پیر کو لوک سبھا میں متنازعہ شہریت ترمیمی بل کو پھاڑ دیا،جبکہ اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے اس بل کو ”مسلم برادری کے خلاف“ قرار دیا۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ میں اس بل پر اعتراض کرنے کے بعد،اس بل کی ایک کاپی دیتے ہوئے کہا کہ ”سیکیولرزم آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے اور بل فطرت کے لحاظ سے من مانی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے“۔

انہوں نے کہا کہ یہ بل ملک کے دستور کے خلاف ہے اور یہ ان لوگوں کی توہین ہے،جنہوں نے ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جدوجہد کی تھی۔شہریت ترمیمی بل ملک کی دوبارہ تقسیم کے مترادف ہے۔یہ قانون ہٹلر کے قانون سے بھی بد تر ہے۔

اسد اویسی نے پیانل اسپیکر سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا آپ جانتے ہیں کہ،گاندھی جی مہاتما کیسے بنے۔؟انہوں نے جنوبی آفریقہ کے نیشنل رجسٹر کارڈ کو پھاڑ دیا اور جلا دیا تھا۔اسی لئے وہ اس بل کو پھاڑ رہے ہین،جو ملک کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ َ

اویسی نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو اس عمل کو نافذکرنے سے رک جانا چاہئے،اگرآپ ایسا نہیں کرتے ہیں توآپ کا یہودی ریاست اسرائیل کے بانی ڈیویڈ بین گو رئین اور ہٹلر کے ساتھ کیا جائے گا۔