Sunday, May 5, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاسد اویسی،کے ٹی آر کو کابینہ میں دیکھنے کے خواہاں

اسد اویسی،کے ٹی آر کو کابینہ میں دیکھنے کے خواہاں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتھاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے وہ ٹی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راما راؤ کو کے سی آ رکی کابینہ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کے ٹی آر کی تعریف کی۔وہ  ایک صحافی کے ٹویٹر پر کئے گئے تبصرے پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے کہ ”حیدرآبادمیں اوپو،ایمیزون، ون پلس اور دیگر بین الاقوامی کمپنیوں سے ناراضگی ہے۔

اس پر اسد اویسی نے کہا کہ”حیدرآباد میں ان کمپنیوں کے لانچ ہونے کا سہرا کے ٹی آر کو جاتا ہے۔اور ہم انہیں دوبارہ حکومت میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔اسد اویسی کے اس ٹویت کے جواب میں کے ٹی آر نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔