Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگاسد اویسی نے امیت شاہ کو دیا چیلنج،کہا،ممتا،راہل سے کیوں،داڑھی والے سے...

اسد اویسی نے امیت شاہ کو دیا چیلنج،کہا،ممتا،راہل سے کیوں،داڑھی والے سے بات کریں

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: کل ہند مجلس اتحاد امسلمین کے سربراہ و رکن پار لیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے مر کزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) پر بحث کے لئے چیلنج کیا ہے۔امیت شاہ نے منگل کے روز اپوزیشن رہنماؤں،ممتا بنرجی،راہول گاندھی اور اکھلیش یادو کو چیلنج کیا کہ وہ شہریت کے قانون پر بحث کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق،اسد الدین اویسی نے کہا کہ ”ان سے بحث کیوں۔؟ تم مجھ سے بحث کرو۔میں بحث کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ”ان سے بحث کیوں کرنا ہے۔؟ بحث کسی داڑھی والے سے کر نا چاہئے۔میں ان کے ساتھ سی اے اے،این آر سی،این پی آر پر بحث کر سکتا ہوں۔مسلمانوں پر سی اے اے اور این آر سی کے تحت امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے،جبکہ سی اے اے کے تحت افغانستان،پاکستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت دینا چاہتے ہیں۔

واضح ہو کہ،مر کزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کے روز شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو بحث کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے،کہا تھا کہ جس کو بھی مخالفت کرنی ہو کریں،لیکن سی اے اے واپس نہیں لیا جائے گا۔

سی اے اے کی حمایت میں شاہ نے لکھنؤ کے بنگلہ بازار میں واقع کتھا پارک میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”میں نے یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا ہے۔میں اپوزیشن سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اس بل پر عوامی سطح پر بحث کریں۔اور ثابت کرکے دکھائیں کہ یہ قانون کسی بھی شخص کی شہریت چھینتا ہے۔

امیت شاہ نے یہ بھی ہا کہ ”ملک میں سی اے اے کے خلاف کنفیوژن پھیلایا جا رہا ہے،فسادات کئے جا رہے ہیں۔شاہ نے کہا کہ ”میں آج ڈنکے کی چوٹ پر یہ کہہ رہا ہوں کہ،جسے مخالفت کرنا ہے کریں،سی اے اے واپس نہیں لیا جائے گا۔شاہ نے کہا ”کانگریس اور ایس پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں،کیونکہ ان کی آنکھوں پر ووٹ بنک کی پٹی بندھی ہوئی ہے۔