Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاسد اویسی نے این پی آر،این سی آر سے متعلق کے سی...

اسد اویسی نے این پی آر،این سی آر سے متعلق کے سی آر سے ملاقات کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی کی سر براہی میں مسلم رہنماؤں کے ایک وفد نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی،اور اس پر زور دیا کہ وہ ریاست میں نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کو روکیں۔

یونائٹیڈ مسلم ایکشن کمیٹی کے وفد نے کے سی آر سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون میں ملاقات کی۔حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد اویسی اوردیگر مسلم رہنماؤں نے این پی آر اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این سی آر) کے بارے میں مسلم برادری کی تشویش سے متعلق وزیر اعلیٰ کا آگاہ کیا۔

وفد نے کے سی آر سے اپیل کی کہ ”کیرالہ اور مغربی بنگال کی طرح این پی آر کے کام کو جاری رکھیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ این پی آر،این آر سی کی طرف پہلا قدم ہے۔کے سی آر کے پار لیمنٹ میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ووٹنگ کرنے کے لئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،وفد نے انہیں بتایا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) این پی آر اور این آر سی سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے معاملات ہیں۔