Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگاسد اویسی نے موہن بھاگوت کے، دو بچوں کی پالیسی سے متعلق...

اسد اویسی نے موہن بھاگوت کے، دو بچوں کی پالیسی سے متعلق بیان پر کی شدید مذمت

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر شدید حملہ کیا۔اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ پر ملک میں دو بچوں کی پالیسی لازمی بنانے کے لئے قانون بنانے کے بارے میں بیانات دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ”این ڈی اے حکومت بھی گذشتہ پانچ سالوں میں بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے لئے ضلع نظام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ”آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے دو بچوں کی پالیسی پر زور دیا ہے“۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پچھلے ساڑھے پانچ سالوں میں کسی کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اویسی نے کہا کہ ملک کی 60فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر والے افراد کی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس اور مرکز میں نریندر مودی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کرپائی ہے۔

اویسی نے کہا،2018 میں،ہر روز 36 بے روزگار نوجوانوں نے خود کشی کی۔مگر حکومت ان بچوں کو خود کشی کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔اویسی نے کہا آپ دو بچوں سے متعلق قانون بنانے کی بات کرتے ہیں۔بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی طرح میرے بھی دو سے زیادہ بچے ہیں۔

انہوں نے کہا ”ایک بار مودی صاحب نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کی بات کی تھی۔اویسی نے کہا،جب میں ملازمتیں فراہم نہ کرنے پر بات کرتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ اویسی اشتعل انگیز تقریر کرتے ہیں۔