Friday, May 3, 2024
Homesliderاسرائیلی وزیراعظم کا اگلے سال ہندوستان کا دورہ

اسرائیلی وزیراعظم کا اگلے سال ہندوستان کا دورہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی30 ویں سالگرہ کے موقع پر اگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ یہ تفصیلات ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر ناؤرگیلن نے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی30 ویں سالگرہ کے موقع پر آج یہاں ایک لوگو کے اجراءکے موقع پر دی۔

لوگوکو گیلن اور اسرائیل میں ہندوستان کے سفیر سنجیو سنگلا نے ایک ورچوول تقریب میں مشترکہ طور پر جاری کیا۔ یہ لوگو احمد آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن کے طالب علم نکھل کمار رائے نے ڈیزائن کیا ہے ۔

خیال رہے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات29 جنوری 1992 کو قائم ہوئے تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گیلن نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ایک منفرد اسٹریٹجک شراکت داری ہے جو کاغذ پر نہیں بلکہ زمین پر نظرآتی ہے ۔ سفارتی سطح پر اگرچہ ہم 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں لیکن یہ دراصل صدیوں پرانی قدیم تہذیبوں کی شراکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان اقتصادی، زرعی، آبی، دفاعی، صحت، ثقافت، تعلیم وغیرہ کے شعبوں میں وسیع تعاون ہے ۔

 گیلن نے کہا کہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اگلے سال ہندوستان کا دورہ کریں گے تاکہ ہندوستان ۔اسرائیل کی اگلے30 سالہ شراکت داری کو مضبوط کیا جاسکے ۔ تل ابیب سے ویڈیو لنک میں شامل ہونے والے سنگلا نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے مستحکم رہے ہیں۔ ہم اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس رشتے کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے بعد سے دونوں ممالک نے سائنس پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے اپنے تعاون کو مزید گہرا کیا ہے ۔