Friday, May 3, 2024
Homesliderاسرائیل میں ٹیکہ لینے والے ڈیلٹا سے متاثر

اسرائیل میں ٹیکہ لینے والے ڈیلٹا سے متاثر

- Advertisement -
- Advertisement -

تل ابیب۔ دنیا میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کوویڈ19 کے معاملات میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ کئی ممالک میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے ۔جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے معاملات کی روک تھام کے لئے دو ہفتہ کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اسرائیل میں ٹیکہ لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔دریں اثنا مملکت سعودی عرب میں 12 تا18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لئے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

خیال رہے وبائی امراض کے ماہرین نے کوویڈ19 کے ڈیلٹا ایرینٹ کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے ۔ ان کے اس تجزیہ کے بعد دنیا کے متعدد ممالک ڈیلٹا کے تئیں انتہائی چوکسی برت رہے ہیں۔متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے ۔ وہاں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.84 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.13 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔

فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک 58.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.09 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 49576 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں متاثرہ کورونا کی تعداد 53.87 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.31 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں ، کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی جملہ تعداد47 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور1.28 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔