Friday, May 17, 2024
Homesliderاسرائیل کا فلسطینی علاقوں قبضہ ناجائز: سعودی عرب

اسرائیل کا فلسطینی علاقوں قبضہ ناجائز: سعودی عرب

- Advertisement -
- Advertisement -

برلن: سعودی عرب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں قبضہ ناجائز ہے. ریاض فلسطین اور اسرائیل کے درمیان عرب امن معاہدے کے تحت امن کا پابند ہے۔میڈیا کے بموجب  گزشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کہا کہ یہ بیان جرمنی کے شہر برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب بستیوں کی تعمیر اور الحاق کی یکطرفہ  اور دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے جرمنی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں قبضہ یکطرفہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کے مواقع میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اپنے جرمن ہم منصب سے ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ایران حوثیوں کو اسلحہ فراہم  کر رہا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے لیبیا کے بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ  سعودی عرب لیبیا کے بحران کے حل کے لیے برلن کانفرنس کے مقرر کردہ اصولوں اور قاہرہ امن منصوبے کا حامی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایک ممتاز مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لئے جہاد کرنا شرعی فریضہ نہیں ہے۔سعودی مفتی نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے کے بعد اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا فلسطین کی آزادی کوئی مذہبی فریضہ نہیں ہے۔

سعودی مفتی نے اسرائیل کے ساتھ سعودی تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے مزید لکھا کہ جوہماری طاقت سے باہرہے اس کا انجام دینا شرعی فریضہ نہیں ہے کیونکہ مسلمانوں کے پاس فلسطین کو آزاد کروانے کی طاقت نہیں ہے