Friday, May 17, 2024
Homesliderاسرائیل کی وجہ سے فلسطینوں کی تنخواہوں میں کٹوتی

اسرائیل کی وجہ سے فلسطینوں کی تنخواہوں میں کٹوتی

- Advertisement -
- Advertisement -

رملہ: فلسطینی اتھارٹی نےکہا ہے کہ اسرائیل کے پیدا کردہ مالی بحران کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین کی تنخواہ کم کردی جائے گی۔ ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی وزیر خزانہ شکری بشارۃ نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران اتھارٹی  اقتصادی سرگرمیاں 80 فیصد تک کم ہوجانے اور اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث آمدنی سے محروم ہوگئی ہے۔

شکری بشارۃ نے کہا ہےکہ اتھارٹی کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ ان میں سے بیشتر ملازمین کی تنخواہ 50 فیصد تک کم ہوجائے گی تاہم کسی بھی ملازم کو ایک ماہ میں 507 ڈالر کے مساوی رقم سے کم نہیں دیے جائیں گے۔

تجزیہ نگاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صحت بحران اور اسرائیل کے ساتھ مالی تنازرعات کے باعث فلسطینی اتھارٹی کا مالیاتی نظام درہم برہم ہوسکتا ہے۔فلسطینی اتھارٹی نے کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ جانے پر غرب اردن کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا جبکہ کرفیو کا دائرہ جمعہ سے فلسطین کے تمام علاقوں تک پھیلا دیا جائے گا۔