Sunday, April 28, 2024
Homesliderاسرائیل کی یروشلم میں نئی بستیوں کی تعمیر پر سعودی عرب کی...

اسرائیل کی یروشلم میں نئی بستیوں کی تعمیر پر سعودی عرب کی شدید تشویش

- Advertisement -
- Advertisement -

ریاض ۔سعودی عرب نے مشرقی یروشلم کے قریب سینکڑوں نئی ​​بستیاں تعمیر کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سعودی عرب  کے وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کے مشرقی یروشلم کے قریب 1،257 نئے بستیوں کی تعمیر کے لئے ٹینڈر جاری کرنے کے فیصلے پر سعودی عرب کی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سعودی رد عمل اس وقت سامنے آیا جب اتوارکو اسرائیل کی طرف سے فروری میں مشرقی یروشلمی محلہ جیواٹ ہماٹوس میں 1،257 ہاؤسنگ یونٹ بنانے کے منصوبے مرتب کیے گئے ۔ خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیل لینڈز اتھارٹی نے ٹھیکیداروں کے لئے تعمیراتی ٹینڈرز کھول دیئے ، جسے  فلسطینی اتھارٹی ، یوروپی یونین اور اقوام متحدہ نے  تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  فلسطین کے صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ آباد کاری بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہے اور اسرائیل کی بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ دو ریاستی حل کوسبوتاج  کرنے  کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورریل نے ایک بیان میں کہایہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یروشلم اور بیت المقدس کے درمیان ایک اہم مقام ہے۔ کسی بھی تصفیہ کی تعمیر سے ایک قابل عمل اور متمول فلسطینی ریاست کے امکانات کو شدید نقصان پہنچے گا ۔ مشرق وسطی کے امن عمل میں اقوام متحدہ کے ایلچی نکولے ملاڈینوف نے بھی اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا  اگر یہ تعمیر ہوتا ہے تو ، (یہ ہاؤسنگ یونٹ) مقبوضہ مغربی کنارے میں یروشلم اور بیت المقدس کے درمیان بستیوں  کو مزید مستحکم کرے گا ۔