Monday, May 13, 2024
Homesliderاسمبلی میں بہت جلد ٹی آر ایس کو آر آر آر دیکھائیں...

اسمبلی میں بہت جلد ٹی آر ایس کو آر آر آر دیکھائیں گے:بنڈی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔فلمی شائقین ایس ایس راجامولی کی بڑی اور  شاندار فلم  آر آر آر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو کہ جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونے والی ہے لیکن  تلنگانہ کے قانون سازوں کو اس سے بہت پہلے اسمبلی میں آرآرآر دیکھنے  کو مل سکتی ہے۔ زعفران پارٹی حضورآباد ضمنی انتخاب میں ایٹالا راجندر کی جیت کے بعد اسمبلی میں اپناآر آر آر میدان سجائے گی ۔ بی جے پی کے آر آر آر کی تفصیلات میں  بنڈی سنجے نے نشاندہی کی ، راجہ سنگھ ، رگھونندن راؤ اور راجندر اتالہ اسمبلی میں آر آر آر ہوں گے ۔

 بنڈی نے کہا کہ راجہ سنگھ ، رگھونندن راؤ اور راجندر اسمبلی میں حکومت کے بدعنوان طریقوں اور اس کی ناکامیوں کو بے نقاب کرکے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سنیما دکھائیں گے۔ بنڈی نے چیف منسٹر کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ اعلان کریں کہ آیا وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں یا نہیں ، اگر ٹی آر ایس کو حضورآباد ضمنی انتخاب میں شکست ہونی ہے ۔ بنڈی سنکارا نندنا گارڈن میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنی پرجا سمگرامہ یاترا کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد تلنگانہ بی جے پی صدر نے اپنی مہم کا آغاز حضورآباد میں کیا۔ بی جے پی ہائی کمان نے 30 اکتوبر کو حضورآباد اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی امیدواری کا اعلان کیا ہے ۔

 بی جے پی کے ریاستی یونٹ کے صدر نے ذکر کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس ضمنی انتخاب کو ملتوی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاستی حکومت کے میمورنڈم کو ردی میں ڈالتے ہوئے انتخابات کا اعلامیہ جاری کیا ۔ بنڈی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایٹالا کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ کے مرکزی کردار ایٹالا کی جیت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس قائدین نے ان سے فوائد حاصل کرنے کے بعد ایٹالا نظر انداز کردیا ہے ۔