Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگاسمرتی ایرانی نے عام آدمی پارٹی حکومت کوٹہرایا مجرموں کی پھانسی میں...

اسمرتی ایرانی نے عام آدمی پارٹی حکومت کوٹہرایا مجرموں کی پھانسی میں تاخیر کا ذمہ دار

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کے روز نر بھیا کیس کے مجرموں کو پھانسی دینے میں تاخیر کی ذمہ دار عام آدمی پارٹی حکومت کو قرار دیا۔ان کے اس الزام کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے افسوسناک بتاتے ہوئے،اس طرح کے معاملے پر سیاست نہ کرنے کی در خواست کی۔

اسمرتی ایرانی نے ایک پریس کانفرنس میں عام آدمی پارٹی کی حکومت پر و،متاثرہ کی والدہ کو انصاف سے محروم رکھنے  الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا ”جولائی 2018میں نظر ثانی کی در خواست خارج ہونے کے بعد محکمہ جیل کیوں سو رہا تھا،جوآپ کی حکومت کے ما تحت ہے“۔جب نا بالغ مجرم کو رہا کیا گیا تو حکومت نے اسے دس ہزار روپئے اور سلائی کٹ کیوں دی۔؟

تاہم،کیجریوال نے کہا کہ ایرانی کو نر بھیا کیس میں سیاست نہیں کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار مرکز اور دہلی کیآپ حکومت سمیت سب کو ایسے معاملات میں انساف کے لئے مل کر کام کر نا چاہئے۔کیجریوال نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ ”مجھے دکھ ہے کہ اس معاملے پر سیاست ہو رہی ہے“۔

نر بھیا کیس میں،مجرموں کو پھانسی دینے کے معاملے پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے مابین الزام تراشی کا ایک سلسلہ چلا ہے۔اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ”جب پوری قوم متحد ہو کر 2012کے اس ظالمانہ اسکینڈل کی شکار ہونے والی اس متاثرہ کے لئے انصاف کا مطالبہ کر رہی تھی ،تو پتہ چلا کہ کیجریوال نے اس معاملے میں انصاف میں تاخیر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی حکومت کے وکیل راہول مہرہ نے بھی عملی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت میں پھانسی سے بچنے کو ٹالنے کو شش کی۔تاہم،کیجریوال نے کہا کہ ہر ایک چاہتا ہے کہ مجرموں کو جلد سے جلد پھانسی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ”ہم سب کو کوشش کرنی چاہئے کہ جلد از جلد پو را عمل مکمل کیا جائے“۔واضح ہو کہ،پر کاش جاؤڈیکر نے بھی اسی طرح کا الزام لگایا تھا۔